• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لاہور: پولیس نے ٹریفک قوانین کی 74 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر گاڑی تحویل میں لے لی

شائع June 17, 2021
کار ڈرائیور کو36 ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے—فوٹو: عمران گبول
کار ڈرائیور کو36 ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے—فوٹو: عمران گبول

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف آپریشن کے دوران 74 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا اور کاغذات ضبط کرلیے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی غیر ملکی باشندے کے زیر استعمال تھی، گاڑی کو 36 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا اور گاڑی کے کاغذات ضبط کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سٹی ٹریفک پولیس کی ’لاک ڈاؤن‘ سے متعلق تشہیری مہم

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا کہ کار ڈرائیور نے 43 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 28 مرتبہ اووراسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے 3 مرتبہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی۔

ٹریفک پولیس لاہور نے مہم کے دوران اب تک 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا ہے۔

منتظر مہدی نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کیے گئے ہیں، ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت: دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت نہ کرنے کی اپیل مسترد

پولیس افسر نےبتایا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024