• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ثنا اللہ زہری، عبدالقادر بلوچ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

شائع June 16, 2021
ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اجلاس میں کیا — فائل فوٹو / اے پی پی
ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اجلاس میں کیا — فائل فوٹو / اے پی پی

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے اپنے حامیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کوئٹہ میں اجلاس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اجلاس میں کیا جس میں ہم خیال سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین اور دونوں کے حامیوں نے شرکت کی۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ 'ہم اپنے لوگوں، ہم خیال سیاسی اور قبائلی دوستوں سے مشاورت کر چکے ہیں اور ان کی رضامندی سے پارٹی قیادت کی دعوت پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالقادر بلوچ، ثنااللہ زہری کا مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان

ثنااللہ زہری نے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بند کمروں میں فیصلے نہیں کرتے، ہم اپنے لوگوں اور ہم خیال دوستوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کرتے ہیں'۔

ثنااللہ زہری، جو مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر تھے، نے پارٹی قیادت کی جانب سے پی ڈی ایم کے اجلاس میں مدعو نہ کیے جانے پر مسلم لیگ (ن) سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

انہیں پی ڈی ایم اجلاس میں مدعو نہ کیے جانے کی وجہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی یہ شرط تھی کہ اگر ثنا اللہ زہری کو اسٹیج پر بلایا گیا تو وہ ریلی میں شرکت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب عبدالقادر بلوچ نے نواز شریف اور مریم نواز کے آرمی چیف اور مسلح افواج کے خلاف بیانیے مخالفت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024