• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرسی ٹیگن نے 16 سال میں شادی کرنے والی ماڈل کی تضحیک پر معافی مانگ لی

شائع June 15, 2021
کرسی ٹیگن نے گزشتہ ماہ مئی میں بھی مذکورہ معاملے پر معافی مانگی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
کرسی ٹیگن نے گزشتہ ماہ مئی میں بھی مذکورہ معاملے پر معافی مانگی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی سپر ماڈل و اداکارہ 35 سالہ کرسی ٹیگن نے ایک دہائی قبل کم عمر ماڈل کی آن لائن تضحیک کرنے سمیت دیگر افراد کی توہین کرنے پر معافی مانگ لی۔

کرسی ٹیگن نے 15 جون کو انسٹاگرام پر طویل معافی نامے میں ان تمام افراد سے معذرت کی، جن کے خلاف انہوں نے آن لائن سخت، نامناسب اور تضحیک آمیز گفتگو کی تھی۔

ماڈل نے اپنے طویل معافی نامے میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ پہلے بھی اپنے نامناسب رویے پر معذرت کر چکی ہیں لیکن ایک مرتبہ پھر وہ ان تمام افراد سے سرعام معافی مانگ رہی ہیں، جن کی انہوں نے دل آزاری کی۔

کرسی ٹیگن نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے ذاتی طور پر بھی ان افراد کو معافی کے پیغامات بھجوائے ہیں، جن کی انہوں نے توہین کی تھی اور دیگر افراد سے بھی وہ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کرسی ٹیگن نے 26 سالہ ماڈل کرٹنی اسٹوڈن اور فیشن ڈیزائنر مائیکل کاسٹیلو سے بھی معافی مانگی۔

کرسی ٹیگن نے ماڈل کرٹنی اسٹوڈن سمیت دیگر افراد سے دوبارہ معافی مانگنے سے قبل گزشتہ ماہ مئی میں بھی اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ یقینی طور پر ان کے نامناسب رویے سے لوگوں کو تکلیف پہنچی ہوگی۔

ماڈل کی جانب سے معافی مانگے جانے کے بعد اداکارہ کرٹنی اسٹوڈن نے ان کی معافی قبول کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کرسی ٹیگن نے تاحال ان سے ذاتی پیغامات کے ذریعے معافی نہیں مانگی۔

کرٹنی اسنوڈن نے لکھا کہ کرسی ٹیگن نے انہیں ٹوئٹر پر بلاک کر رکھا ہے۔

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ورائٹی نے بتایا کہ ماڈل کرسی ٹیگن نے ایک دہائی قبل ماڈل کرٹنی اسٹوڈن کو اس وقت سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب 2011 میں انہوں نے 16 سال کی عمر 51 برس کے اداکار ڈگ انتھونی ہچسن سے شادی کی تھی۔

بلوغت کی قانونی عمر کو پہنچنے سے قبل ہی ماڈل کی جانب سے عمر رسیدہ شخص سے شادی کرنے پر کرسی ٹیگن نے انہیں نہ صرف آن لائن تضحیک کا نشانہ بنایا تھا بلکہ انہیں ذاتی پیغامات بھیج کر بھی ان کی توہین کی تھی۔

کریسی ٹیگن نے کرسٹی اسٹوڈن کو عمر رسیدہ شخص سے 16 سال کی عمر میں شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
کریسی ٹیگن نے کرسٹی اسٹوڈن کو عمر رسیدہ شخص سے 16 سال کی عمر میں شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کرسی ٹیگن نے ماڈل کو پیسوں کی لالچ میں عمر رسیدہ شخص سے شادی کرنے سمیت اپنے جسم کو بیچنے جیسے طعنے بھی دیے تھے۔

تاہم ایک دہائی بعد اب کرسی ٹیگن نے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے کرسٹی اسٹوڈن سے معذرت کرلی۔

کرسی ٹیگن کی جانب سے معذرت کے بعد فیشن ڈیزائنر مائیکل کاسٹیلو نے بھی انسٹاگرام کی طویل پوسٹ میں بتایا کہ 7 سال قبل ماڈل نے ان پر ایسے الزامات لگائے کہ وہ خودکشی کرنے جیسے خیالات پر مجبور ہوگئے تھے۔

فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ 2014 میں ماڈل نے ان کے نام کے جھوٹے اسکرین شاٹس اور کمنٹس کی بنیاد پر ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کے لیے نازیبا زبان کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے انہوں نے متعدد مرتبہ خودکشی کا سوچا تھا۔

فیشن ڈیزائنر نے دعویٰ کیا کہ کرسی ٹیگن کی جانب سے توہین کرنے کے بعد تاحال وہ ذہنی طور پر منتشر ہیں اور اب تک انہیں اپنی زندگی ختم کرنے جیسے خیالات آتے ہیں۔

خیال رہے کہ کرسی ٹیگن کا شمار نہ صرف امریکا بلکہ دنیا کی معروف ترین مادلز میں ہوتا ہے، انہوں نے 2013 میں 27 سال کی اداکار جان لیجنڈ سے شادی کی تھی، انہیں 2 بچے بھی ہیں۔

کرسی ٹیگن نے 2013 میں جان لیجنڈ سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
کرسی ٹیگن نے 2013 میں جان لیجنڈ سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024