• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان نے افرادی قوت باہر بھیجنے میں بھارت، بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع June 14, 2021
سب سے زیادہ پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں—فائل:فوٹو: اے ایف پی
سب سے زیادہ پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں—فائل:فوٹو: اے ایف پی

وزارت سمندر پار پاکستانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2020 میں افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے میں بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کورونا کے باوجود 2 لاکھ 24 ہزار 705 افراد کو مختلف ممالک بھیج کر خطے کا لیڈر بن گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت سمندر پار پاکستانی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2020 میں بنگلہ دیش نے 2 لاکھ 17 ہزار 699 شہریوں کو روزگار کے لیے بیرون ملک بھیجا اور بھارت سے اسی دوران 94 ہزار 145 افراد روزگار کی غرض دیگر ممالک گئے۔

مزید پڑھیں: اپریل میں ترسیلات زرِ 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘پاکستان کورونا کی وبا کے باوجود افرادی قوت برآمد کرنے والا لیڈر بن گیا ہے اور اس حوالے سے بھارت اور بنگلہ پیچھے رہ گئے ہیں’۔

پاکستان کے معاشی سروے کے مطابق دنیا کے 50 مختلف ممالک میں ایک کروڑ 14 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کی غرض سے مقیم ہیں۔

سروے میں کہا گیا تھا کہ روزگار کے لیے اکثر پاکستانی خلیجی تعاون کونسل منتقل ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 96 فیصد ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ پاکستانی موجود ہیں۔

کووڈ-19 وبا کی وجہ سے 2020 میں روزگار کے لیے باہر جانے کی شرح میں واضح کمی دیکھی گئی، جس میں خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک بھی شامل ہیں۔

سروے کے مطابق سعودی عرب پاکستانی افراد قوت کا مرکز سعودی عرب ہے جہاں 60 فیصد سے زیادہ پاکستانی برسر روزگار ہیں، متحدہ عرب امارات میں 24 فیصد اور عمان میں 4.6 فیصد پاکستانی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے باوجود ریکارڈ ترسیلات زر پر وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر

معاشی سروے میں کہا گیا تھا کہ وزارت سمندر پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے شہریوں کو روزگارکے نئے مواقع پیدا کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجنے میں تیزی لا رہی ہے۔

ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ

دوسری جانب سے پاکستان میں مسلسل 12 ویں مہینے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اورمئی 2021 میں اس مد میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت دونوں بیرون ملک پاکستانیوں کو قانونی طریقوں سے ترسیلات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کورونا وبا کے دوران بیرون ملک برسرروزگار افراد کے ترسیلات کا ریکارڈ بن گیا۔

ترسیلات زر کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ مئی 2021 مین 2.5 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ برس اسی مہینے کے مقابلے میں 33.5 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی سروے21-2020: برآمدات کی نمو میں بحالی شروع

بیان کے مطابق یہ اعداد وشمار مالی سال 2020-21 کے جولائی سے اپریل کے دوران ماہانہ 2.4 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

مزید کہا گیا تھا کہ مالی سال 2021 میں ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے 7 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 5.6 ارب ڈالر، برطانیہ سے 3.7 ارب ڈالر اور امریکا سے 2.5 ارب ڈالر شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024