• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

مسجد الحرام میں آبِ زم زم کی تقسیم کیلئے روبوٹ متعارف

شائع June 14, 2021
حرمین شریفین میں زائرین کے تحفظ کے لیے متعدد تبدیلیاں کی جاچکی ہیں—فوٹو: سعودی پریس ایجنسی
حرمین شریفین میں زائرین کے تحفظ کے لیے متعدد تبدیلیاں کی جاچکی ہیں—فوٹو: سعودی پریس ایجنسی

مسجدالحرام اور مسجد نبوی می آنے والے زائرین کے مابین آبِ زم زم کی تقسیم کے لیے روبوٹ متعارف کرادیا گیا۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق یہ اسمارٹ روبوٹ مسجدالحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی نے متعارف کرایا ہے۔

یہ روبوٹ کسی انسانی عمل دخل کے بغیر مسجد الحرام میں آنے والوں میں آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کرے گا۔

مزید پڑھیں: اس سال بھی بیرون ممالک کے زائرین کو حج کی اجازت نہ دینے کا اعلان

روبوٹ کے افتتاح کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے نگران اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے لازمی ہوچکی ہے بالخصوص ایسے وقت میں جب دنیا کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی مسجد الحرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی لیے سود مند ثابت ہوگی۔

علاوہ ازیں شیخ السدیس نے پوری انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس و ٹیکنالوجی کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2020: صرف سعودی عرب میں موجود افراد کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ روبوٹ انسانی عمل دخل اور حرمین شریفین کے زائرین کی نقل و حرکت میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالے بغیر آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کرنے کا کام سرانجام دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ یومیہ بنیادوں پر مسجد الحرام کے اندر آب زم زم کے 50 سے زائد نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے اور اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ آب زم زم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔

یہاں یہ بات مد نظر رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک حرمین شریفین میں زائرین کے تحفظ کے لیے متعدد تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025