• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

کم کارڈیشین سے علیحدگی کے بعد کانیے ویسٹ کی روسی ماڈل سے تعلقات کی خبریں

شائع June 14, 2021
کانیے ویسٹ کے اب ایرینا شایک سے تعلقات ہیں، خبریں—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
کانیے ویسٹ کے اب ایرینا شایک سے تعلقات ہیں، خبریں—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

امریکی موسیقار، کاروباری شخصیت اور سال 2020 میں امریکی صدارتی انخابات میں حصہ لینے والی 44 سالہ کانیے ویسٹ سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے کم کارڈیشین سے علیحدگی کے بعد روسی ماڈل 35 سالہ ایرینا شایک سے تعلقات استوار کرلیے۔

کانیے ویسٹ اور ان کی سابق اہلیہ 40 سالہ کم کارڈیشین کے درمیان گزشتہ برس اگست میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

علیحدگی کے بعد رواں برس فروری میں کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، تاہم تاحال دونوں کے درمیان قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی۔

کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے 24 مئی 2014 کو اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا، کانیے ویسٹ

گزشتہ ساڑھے 6 سال کے دوران دونوں کے ہاں چار بچے ہوئے اور دونوں نے رومانوی جوڑی ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت بھی بٹوری اور دونوں کی کمائی میں بھی خوب اضافہ ہوا۔

کم اور کانیے نے 2014 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
کم اور کانیے نے 2014 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

تاہم دونوں کی علیحدگی کے بعد اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ کانیے ویسٹ نے روسی ماڈل 35 سالہ ایرینا شایک سےتعلقات استوار کرلیے۔

لاس اینجلس ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دیگر نیوز ویب سائٹس اور ڈیلی میل کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے درمیان اپریل 2021 کے بعد قربتیں دیکھی گئیں۔

رپورٹس میں دونوں کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیے بغیر دونوں کی ایک ساتھ تصاویر سامنے آنے کے بعد ہونے والی چہ مگوئیوں کو بنیاد بنا کر بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہو چکے ہیں اور دونوں اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کے بھی خواہاں ہیں۔

دونوں کو چار بچے بھی ہیں—فوٹو: کم کارڈیشین انسٹاگرام
دونوں کو چار بچے بھی ہیں—فوٹو: کم کارڈیشین انسٹاگرام

رپورٹس کے مطابق ایرینا شایک پہلے ہی کانیے ویسٹ کے کچھ گانوں میں ماڈل کے طور پر دکھائی دے چکی ہیں اور دونوں کے درمیان اچھی دعا سلام بھی تھی، تاہم اب دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ کے طلاق کے بیان پر خاموشی توڑ دی

رپورٹ میں ڈیلی میل کی خبر کا حوالہ دیتےہوئے بتایا گیا کہ دونوں نے حال ہی میں یورپی ملک فرانس میں ملاقاتیں کیں اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔

رپورٹ میں پیج سکس کی رپورٹ کا حوالہ دیتےہوئے بتایا گیا کہ اگرچہ تاحال دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر رومانوی تعلقات استوار نہیں ہوئے، تاہم مستقبل میں دونوں ایک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب یو ایس ویکلی میگزین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سابق شوہر کے نئے معاشقے پر کم کارڈیشین نے کوئی بھی سخت رد عمل نہیں دیا اور انہیں اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں۔

رپورٹ میں کم کارڈیشین کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریئلٹی اسٹار کو سابق شوہر کے نئے تعلقات سے کوئی پریشانی نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں یہ سن کر برا لگا کہ ان کے شوہر نے باضابطہ طلاق سے قبل ہی رومانوی تعلقات استوار کرلیے۔

خیال رہے کہ کانیے ویسٹ نے جس روسی ماڈل ایرینا شایک سے تعلقات استوار کیے ہیں، وہ پہلے ہی ایک بچے کی ماں ہیں اور ان کے پہلے ہولی وڈ اداکار و فلم ساز بریڈلی کوپر سے تعلقات تھے، جن سے انہوں نے 2019 میں علیحدگی اختیار کی تھی۔

ایرینا شایک ایک بچی کی ماں ہیں—فائل فوٹو: اسپلاش نیوز
ایرینا شایک ایک بچی کی ماں ہیں—فائل فوٹو: اسپلاش نیوز

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025