• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

بھارتی یوٹیوبر بھون بام کے والدین کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

شائع June 13, 2021
بھون بام کے والد 11 مئی جبکہ ان کی والدہ کا انتقال 10 جون کو ہوا— فوٹو: انسٹاگرام
بھون بام کے والد 11 مئی جبکہ ان کی والدہ کا انتقال 10 جون کو ہوا— فوٹو: انسٹاگرام

'بی بی کی وائنز' نامی چینل چلانے والے بھارتی یوٹیوبر بھون بام کے والدین کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے والدین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بھون بام نے والدین کے انتقال سے متعلق بتایا۔

بھون بام نے کہا کہ 'میں نے اپنی دونوں لائف لائنز کو کورونا کے باعث کھودیا، آئی (ماں) اور بابا (والد) کے بغیر کچھ بھی پہلے جیسا نہیں ہوگا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک مہینے میں، میرا گھر، خواب، سب کچھ بکھر گیا'۔

یوٹیوبر نے لکھا کہ 'میری آئی میرے ساتھ نہیں، نہ ہی بابا، اب شروع سے جینا سیکھنا پڑے گا، اب جینے کا دل نہیں کررہا'۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'کیا میں اچھا بیٹا تھا؟ کیا میں انہیں بچانے کی کوشش کی؟ اب مجھے ہمیشہ ان سوالوں کے ساتھ رہنا ہوگا، میں انہیں دوبارہ دیکھنا چاہتا ہوں، میری خواہش ہے کہ وہ دن جلد آئے'۔

ان کی ٹیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوٹیوبر بھون بام کے والد 11 مئی جبکہ ان کی والدہ کا انتقال 10 جون کو ہوا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران اپریل اور مئی میں کیسز میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی تھی اور ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024