• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سوشل میڈیا پر وائرل ٹرینڈ کو استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں

شائع June 12, 2021
— فوٹو بشکریہ فاکس نیوز
— فوٹو بشکریہ فاکس نیوز

سوشل میڈیا پر آج کل ایک کارٹون جیسی تصاویر کی بھرمار دیکھنے میں آرہی ہوگی جس میں لوگوں کے حقیقی چہرے کسی کارٹون کے انداز میں بدل گئے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنی کسی تصویر کو ایک کارٹون میں بدل کر سوشل میڈیا فرینڈز کو حیران کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک ایپ وویلا اے آئی آرٹسٹ کی ضرورت ہوگی۔

یہ ایپ اچانک سامنے آئی ہے جس کی تصاویر نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر دیوانہ کردیا ہے۔

ایپل کے ایپ اسٹور اور گوگل کے پلے اسٹور میں یہ ایپ مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی تصویر کو دلچسپ کارٹون، پینٹنگ یا ہاتھ سے بنے خاکے میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بدل سکتے ہیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ مفت ایپ ہے جس کے کسی بھی فیچر کے لیے ادائیگی کی ضرورت نہیں۔

تاہم اس میں اشتہارات بہت زیادہ ہیں اور اگر بغیر اشتہارات کے اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس کا پرو ورژن درکار ہوگا جس کی ماہانہ ادائیگی ہوگی۔

پرو ورژن میں تصاویر کو بدلنے کا عمل زیادہ تیز ہوتا ہے جبکہ واٹر مارک کو بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

سب سے پہلے تو ایپ کو ایپل کے ایپ اسٹور یا گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

انسٹال کرنے کے بعد ایپ کی جانب سے ڈیوائس کی گیلری اور کیمرے کو استعمال کرنے کی اجازت طلب کی جائے گی۔

اس کے بعد ایپ میں اسٹائلز بشمول تھری ڈی کارٹونز، پینٹنگ، 2 ڈی کارٹو اور دیگر ڈسپلے کیے جائیں گے، ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

پھر فون گیلری میں سے کسی بھی تصویر کو سلیکٹ کرکے اسے اپنی پسند کے اسٹائل میں تبدیل کرسکتے ہیں یا ایپ کے کیمرے سے نئی تصویر کھینچ کر ایسا کرسکتے ہیں۔

جب کسی تصویر کو سلیکٹ کرلیں گے یا کھینچ لیں گے تو آپ کے سامنے اوریجنل فوٹو کے ساتھ 3 رینڈرنگز بشمول رائلٹی تھری ڈی، بے گبی تھری ڈی اور کارٹون تھری ڈی آئیں گی۔

ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرکے ایڈٹ بٹن پر کلک کریں اور فیس بک، انسٹاگرام یا واٹس ایپ پر شیئر کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024