• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ترقیاتی بجٹ 630 سے بڑھا کر 900 ارب روپے مقرر

شائع June 11, 2021
انہوں نے کہا کہ امسال پی ایس ڈی پی میں صحت کے شعبے کو تقویت دینے پر توجہ دی گئی—فائل فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے کہا کہ امسال پی ایس ڈی پی میں صحت کے شعبے کو تقویت دینے پر توجہ دی گئی—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 22-2021 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ترقیاتی بجت کو 630 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں تقریباً 40 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امسال پی ایس ڈی پی میں صحت کے شعبے کو تقویت دینے اور کورونا کی وسیع پیمانے پر تباہی کے اثرات کا الزالہ کرنے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی طرف توجہ دی گئی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ سال کے لیے ہماری ترقیاتی ترجیحات مندرجہ ذیل ہیں:

  • خوراک اور پانی کی دستیابی
  • توانائی کا تحفظ
  • روڈ انفرا اسٹرکچر میں بہتری
  • سی پیک پر عملدرآمد میں پیش رفت
  • اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر اورآپریشنز
  • پائیدار ترقیاتی اہداف
  • موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات
  • ٹیکنالوجی کی مدد سے علوم میں پیش رفت
  • علاقوں کے مابین پانے جانے والے فرق کا تدارک

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مرتبہ قومی اقتصادی کونسل نے 2 ہزار 135 ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، یہ بجٹ این ای سی کی جانب سے گزشتہ سال کے لیے منظور کردہ بجٹ سے 33 فیصد زیادہ ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024