• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آن لائن فرائیڈ چکن آرڈر کرنے والی خاتون کو تلا ہوا تولیہ موصول

شائع June 7, 2021
خاتون نے واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں—فوٹو: فیس بک
خاتون نے واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں—فوٹو: فیس بک

فلپائن میں رات گئے ایک خاندان کی کھانے کی خواہش اس وقت افسوسناک واقعے میں تبدیل ہوگئی جب انہیں جوسی فرائیڈ چکن آرڈر کرنے پر ایک تلا ہوا تولیہ موصول ہوا۔

فرائیڈ چکن کی جگہ آرڈر میں ایک تلا ہوا تولیہ موصول ہونا یوں تو ناقابلِ یقین ہے لیکن یہ واقعہ حقیقت میں پیش آیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایلیک پیریز نامی خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے مقبول فاسٹ فوڈ چین جولی بی سے چکن آرڈر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک نظر میں وہ ٹکڑے، فرائیڈ چکن سے مختلف نظر نہیں آرہے تھے اور ان کا رنگ بھی فرائیڈ چکن جیسا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ جب ان کا بیٹا اس چکن کی بائٹ نہیں لے سکا تو انہوں نے اسے کاٹنے کی کوشش کی جو کامیاب نہیں ہوسکی تو پھر انہوں نے وہ کرسپی چکن ہاتھوں سے توڑنے کی کوشش کی اور وہ حیران رہ گئیں کہ انہیں چکن نہیں بلکہ ڈیپ فرائیڈ تولیا بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ یہ انتہائی پریشان کن ہے، آپ نے آمیزے میں تولیہ ڈال کر اسے فرائی کیسے کرلیا؟

خاتون نے تولیے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی فیس بک پر شیئر کیں۔

اس ویڈیو کو فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں انہوں نے اپنا بدترین تجربہ کرتے ہوئے 'تلے' ہوئے تولیے کو کھولنے کی کوشش کرتی نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسی دوران تیار کیے گئے دیگر آرڈرز کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔

خاتون نے لکھا کہ 'تولیے نے تیل کو آلودہ کردیا تو اس سے کتنے لوگ متاثر ہوئے؟ ہم نہیں جانتے'۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں آرڈر کی انوائس بھی شیئر کی تھی جس کے بعد اسے 87 ہزار مرتبہ شیئر کیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد مقبول فاسٹ فوڈ کمپنی نے اپنے آؤٹ لیٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔

سی این این فلپائنز کے مطابق جولی بی فوڈ کارپوریشن، نے اپنی بونی فاکیو-اسٹاپ برانچ کو 3 دن کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں فاسٹ فوڈ کمپنی نے کہا کہ اس عارضی بندش کا مقصد تمام مراحل کا جائزہ لینا ہے تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو۔

خاتون کی شکایت کے جواب میں کمپنی نے کہا کہ انہیں اس معاملے پر شدید تشویش ہے اور وہ اپنی فرنچائزز کا معیار بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کی جانب سے ایسی کوتاہیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔

گزشتہ ماہ بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی امریکی ریٹیلر کمپنی یعنی آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والے اسٹور ایمازون نے ماؤتھ واش آرڈر کرنے والے شخص کو غلطی سے اسمارٹ فون بھیج دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024