• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

ہانیہ عامر کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر عاشر وجاہت نے خاموشی توڑ دی

شائع June 7, 2021
ہانیہ عامر پہلے ہی تنقید والوں کو جواب دے چکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
ہانیہ عامر پہلے ہی تنقید والوں کو جواب دے چکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

گلوکار و اداکار عاشر وجاہت نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ حال ہی میں مختصر ویڈیو وائرل ہونے پر خود پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے لوگوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عاشر وجاہت اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد 4 اور 5 جون کی درمیانی شب اداکارہ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو اپنے 16 سالہ بھائی اور گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک کمرے پر بستر پر مذاق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والوں کو ہانیہ عامر کا پیار بھرا جواب

مذکورہ ویڈیو میں ہانیہ عامر کو گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ انتہائی قریب دیکھا گیا، جب کہ ان کے بھائی کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بظاہر انہوں نے مداحوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ویڈیو بنائی مگر مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان پر تنقید کی اور ان کے انداز کو عریاں اور بولڈ قرار دیا۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خود پر ہونے والی تنقید پر اگرچہ ہانیہ عامر نے 5 جون کو بھی تنقید کرنے والوں کو جواب دیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے جون کو بھی خود پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ نے لوگوں کی تنقید پر افسوس کا اظہار کیا تھا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے لوگوں کی تنقید پر افسوس کا اظہار کیا تھا—اسکرین شاٹ

ہانیہ عامر نے خود پر ہونے والی تنقید کو پدرشاہانہ سماج کی سوچ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کوئی مرد ایسی ویڈیو یا تصویر شیئر کرتا تو اس کی تعریفیں کی جاتیں مگر ایک خاتون کا کردار خراب کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ہانیہ عامر نے 5 جون کو خود پر ہونے والی تنقید پر کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ مداح انہیں ایک ایسی لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیرتی ہیں۔

ہانیہ عامر نے لوگوں کی تنقید کو پدرشاہانہ سماج کا عکس قرار دیا تھا—اسکرین شاٹ
ہانیہ عامر نے لوگوں کی تنقید کو پدرشاہانہ سماج کا عکس قرار دیا تھا—اسکرین شاٹ

تاہم اب گلوکار عاشر وجاہت نے بھی اپنی ویڈیو پر تنقید کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے لوگوں کے رویوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عاشر وجاہت نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ بحیثیت ایک قوم ہم لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کو بھلا کر بہن اور بھائی کی کمرے میں تفریح پر پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم بطور قوم کب کسی کو آزادی سے مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دیں گے؟

ساتھ ہی انہوں نے اپنی ویڈیو پر لوگوں کی تنقید کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

عاشر وجاہت نے ہانیہ عامر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو کو بہن و بھائی کا پیار قرار دیا تھا—اسکرین شاٹ
عاشر وجاہت نے ہانیہ عامر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو کو بہن و بھائی کا پیار قرار دیا تھا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025