• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سندھ ہائیکورٹ نے علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی

شائع June 1, 2021
پی ٹی ایم رہنما نے ٹرائل کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی — فائل فوٹو / علی وزیر
پی ٹی ایم رہنما نے ٹرائل کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی — فائل فوٹو / علی وزیر

سندھ ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما و رکن قومی اسمبل علی وزیر کی ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیان دینے سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پشاور پولیس نے علی وزیر اور دیگر کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ریلی کے دوران آرمی اور ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے پر دسمبر 2020 میں سندھ پولیس کی درخواست پر گرفتار کیا تھا۔

پی ٹی ایم رہنما نے ٹرائل کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اپنے وکیل کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا

چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علی وزیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ فروری میں علی وزیر اور دیگر کا ٹرائل کرنے والی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی ایم رہنما کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

ٹرائل کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ 'کسی شک کے بغیر تقاریر کا مواد اشتعال انگیز اور پاکستان آرمی، رینجرز اور پولیس جیسے ریاستی اداروں سے عدم اطمینان کو ہوا دینے کی کوشش تھا جبکہ اس میں ملزم علی وزیر کا افغانستان سے تعلق بھی ثابت ہو رہا تھا'۔

مزید پڑھیں: پی ٹی ایم رکن اسمبلی علی وزیر کی نااہلی کیلئے ریفرنس

تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی تھی وہ سائبر کرائم کے قومی رسپانس سینٹر سے آڈیو کی ڈی وی ڈی سے متعلق رائے حاصل کریں، جس کی رپورٹ کی بنیاد پر درخواست گزار کے وکیل نئی درخواست دائر کرنے کے لیے آزاد ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024