• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماڈل حسنین لہری کا مرحوم والد کی یاد میں جذباتی پیغام

شائع May 31, 2021
حسنین لہری کے والد 22 مئی کو انتقال کرگئے تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حسنین لہری کے والد 22 مئی کو انتقال کرگئے تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ماڈل حسنین لہری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنے مرحوم والد کی یاد میں ایک جذباتی پیغام لکھا ہے۔

خیال رہے کہ حسنین لہری کے والد 22 مئی کو انتقال کرگئے تھے۔

حسنین لہری نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے والد کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 'پاپا جان آخری مرتبہ آپ کا ہاتھ تھامنا میری زندگی کا مشکل ترین کام تھا'۔

حسنین لہری نے مزید لکھا کہ 'یہ وہ قیمت ہے جو آپ نے بہترین والد ہونے کی حیثیت سے ادا کی، آپ کو خوشی کے بہت سے بہترین لمحات ملے اور آخر میں آنسو بھی ملے'۔

انہوں نے لکھا کہ 'میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کو بہت زیادہ یاد کرتا ہوں، پاپا جان میں ہر وقت آپ سے بات کرتا ہوں، اُمید ہے آپ مجھے سنتے ہیں'۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ مجھے ہمت دے اور صبر عطا فرمائے۔

حسنین لہری نے ٹوئٹر پر بھی مذکورہ تصویر شیئر کی جس پر مداحوں کی جانب سے ان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔

خیال رہے کہ 2 برس حسنین لہری نے اپنے چھوٹے بھائی منصور لہری کو کھودیا تھا، جن کا انتقال 26 مئی 2019 کو ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024