• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

سعودی عرب نے 11 ممالک سے سفری پابندی ہٹا دی، پاکستان شامل نہیں

شائع May 29, 2021
سعودی عرب نے پاکستان پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے—فوٹو: رائٹرز
سعودی عرب نے پاکستان پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے—فوٹو: رائٹرز

سعودی عرب نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی سفری پابندیوں میں نرمی کافیصلہ کرتے ہوئے 11 ممالک کو استثنیٰ دے دیا جبکہ پاکستان کو ان ممالک میں شامل نہیں کیا گیا۔

غیرملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سفری پابندیاں ہٹانے کے باوجود قرنطینہ کی شرط برقرار رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگادی

سرکاری نیوز ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب نے جن ممالک سے پابندی ہٹادی ہے، ان میں متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان شامل ہیں اور سفری پابندی کا خاتمے کا اطلاق ہفتے کو ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ ممالک میں وبا کی صورت حال سے متعلق پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں ان ممالک میں کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں استحکام دکھایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے اسے قبل 3 فروری کو 20 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی تھی، جس میں پاکستان بھی شامل تھا تاہم سفارت کاروں، سعودی عرب کے شہریوں، طبی ماہرین اور ان کے اہل خانہ کو استثنیٰ دیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے مصر، متحدہ عرب امارات، لبنان، ترکی، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، امریکا، ارجنٹینا، برازیل، پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، پاکستان اور جنوبی افریقہ سے آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

سعودی عرب کے شاہی سفارت خانے کی جانب سے بھی وزارت خارجہ امور کو اس حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک کیلئے سفری پابندیوں میں اضافہ کردیا

خط میں کہا گیا ہے کہ 'اگر کوئی مذکورہ ممالک سے سعودی عرب میں داخل ہوتو انہیں 14 روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا جس میں دیگر ممالک سے آنے والے لوگ بھی شامل ہیں'۔

انہوں نے لکھا کہ 'سعودی عرب اور دیگر ممالک کے درمیان سپلائی چین اور شپنگ کے امور متاثر نہیں ہوں گے اور اس کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا'۔

سعودی عرب نے گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں مزید اضافہ کردیا، جن میں پاکستان کے علاوہ دیگر چار ممالک بھارت، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024