• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں؟

شائع May 28, 2021
شادی کے بعد ممکنہ طور پر اداکارہ ہانگ کانگ منتقل ہوجائیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
شادی کے بعد ممکنہ طور پر اداکارہ ہانگ کانگ منتقل ہوجائیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

’دیوانے تیرے پیار کے، گھر کب آؤگے، لو میں گم، سایہ خدائے ذوالجلال، گوری دا نخرہ اور کشف‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جیا علی خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

متعدد سوشل میڈیا پیجز اور شوبز ویب سائٹس کی خبروں کے مطابق جیا علی نے 27 مئی کو پاکستانی نژاد ہانگ کانگ کے صنعت کار، پروفیشنل کرکٹ کوچ اور وفاقی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یورپ کے عہدیدار عمران ادریس سے شادی کی۔

سٹی نیوز 24 کے مطابق جیا علی کے نکاح کی تقریب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تاریخی ’بادشاہی مسجد‘ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں، انتہائی خاص دوستوں اور پیشہ ور فوٹو و ویڈیوگرافرز نے شرکت کی۔

نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں رکھی گئی—فوٹو: انسٹاگرام
نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں رکھی گئی—فوٹو: انسٹاگرام

نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی تھی جب کہ کورونا ایس او پیز کے تحت کم سے کم مہمانوں کو دعوت دی گئی تھی۔

اداکارہ کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز سمیت ویب سائٹس نے بھی ان کی شادی کی خبریں شائع کیں۔

دنیا نیوز کے مطابق جیا علی کے نکاح کی تقریب سادہ تھی، جس میں انتہائی قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بلایا گیا تھا۔

اداکارہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد دی۔

جوڑے کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام

نکاح کے موقع پر اداکارہ نے کچھ قریبی افراد سے بات کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ شادی کے کچھ عرصے بعد شوبز میں دوبارہ واپسی بھی کریں گی لیکن فی الحال وہ کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دور رہیں گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ ہانگ کانگ منتقل ہوجائیں گی اور فوری طور پر دونوں کی جانب سے عام مہمانوں کے لیے شادی کی تقریب بھی منعقد کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

جیا علی کی آخری فلم ’سایہ خدائے ذوالجلال‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ وہ آخری مرتبہ 2020 میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’میرا من رکھنا‘ میں ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں تھی۔

جیا علی نے نصف درجن سے زائد فلموں سمیت 2 درجن کے قریب ڈراموں میں بھی اداکاری کی جب کہ انہوں نے فیشن ماڈلنگ میں بھی خوب نام کمایا۔

مداحوں نے اداکارہ کو مبارک باد بھی پیش کی—فوٹو: انسٹاگرام
مداحوں نے اداکارہ کو مبارک باد بھی پیش کی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024