• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا بھارت میں آج سے فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر پابندی لگ جائے گی؟

شائع May 26, 2021
مقامی مائیکروبلاگنگ ایپ 'بیرنگ کو' کے سوا کسی سوشل میڈیا ایپ نے نئے قواعد کی تعمیل نہیں کی—فوٹو: شٹراسٹاک
مقامی مائیکروبلاگنگ ایپ 'بیرنگ کو' کے سوا کسی سوشل میڈیا ایپ نے نئے قواعد کی تعمیل نہیں کی—فوٹو: شٹراسٹاک

بھارت میں آج (26 مئی) سے نافذ ہونے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین کی عدم تعمیل کی صورت میں سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میسنجر کو پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی مقامی مائیکرو بلاگنگ ایپ 'بیرنگ کو' کے سوا کسی سوشل میڈیا ایپ نے نئے قواعد کی تعمیل نہیں کی۔

رواں برس فروری میں بھارتی حکومت نے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میسنجر سے نئے آئی ٹی قواعد پر عمل کرنے کا کہا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ روز فیس بک نے کہا تھا کہ وہ نئے قوانین پر تعمیل کا ارادہ رکھتے ہیں اور آپریشنل عمل پر عملدرآمد کے لیے کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 'انڈین ویریئنٹ' سے متعلق مواد ہٹانے کی ہدایت

بھارت کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اضافی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں اور انہیں ایک چیف کمپلائنس افسر، نوڈل کانٹیکٹ پرسن اور ریذیڈنٹ گریونس افسر تعینات کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدیداران نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو عوام کی شکایات اور اس حوالے سے درخواستوں کے لیے ایک نظام کی ضرورت ہے اس لیے انہیں نئے قواعد کی تعمیل کرنی ہوگی۔

اگر فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میسنجر نے ان قواعد کی تعمیل نہ کی تو یہ سوشل میڈیا کمپنیاں بھارت میں اپنی موجودہ حیثیت سے محروم ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پب جی سمیت مزید 118 چینی ایپس پر پابندی

ثالثی حیثیت حاصل ہونے کی وجہ سے مذکورہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو کسی تھرڈ پارٹی انفارمیشن اور اپنے پلیٹ فارمز پر موجود ڈیٹا سے متعلق جوابدہی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

خیال رہے کہ صرف بیرنگ کو نے ان قواعد پر عمل کیا ہے جن کے بھارت میں 60 لاکھ صارفین موجود ہیں اور ان کی پرائیویسی پالیسی اور کمیونٹی گائیڈلائنز اس تبدیلی کی عکاسی کرتی ہیں۔

بھارت میں فیس نک کے 41 کروڑ، ٹوئٹر کے ایک کروڑ 75 لاکھ، انسٹاگرام کے 21 کروڑ، واٹس ایپ کے 53 کروڑ صارفین موجود ہیں انہوں نے اب تک ان قواعد پر عمل نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024