• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مجھ سے سوال کرنے سے پہلے اپنا بینک بیلنس چیک کرلیں، وقار ذکا

شائع May 25, 2021
سوال کرنے سےپہلے بینک بیلنس چیک کرلیں، وقار ذکا—فائلف وٹو: فیس بک
سوال کرنے سےپہلے بینک بیلنس چیک کرلیں، وقار ذکا—فائلف وٹو: فیس بک

متنازع ریئلٹی شوز کی میزبانی سے شہرت حاصل کرنے والے ٹی وی، سوشل میڈیا اسٹار و خود ساختہ کرپٹو کرنسی کے ماہر وقار ذکا نے ان سے سوال کرنے والے افراد کو پیغام دیا ہے کہ پہلے وہ ان جتنا بینک بیلنس جمع کرلیں۔

وقار ذکا نے 24 مئی کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں اعتراف کیا کہ اس وقت ان کے پاس امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلون مسک جتنی دولت نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ چوں کہ ان کے پاس ایلون مسک جتنی دولت نہیں، اس لیے وہ ان سے سوال کرنے کے اہل بھی نہیں۔

ساتھ ہی وقار ذکا نے لکھا کہ انہوں نے ایلون مسک جتنی انسانیت کی خدمت بھی نہیں کی، اس لیے وہ اس وقت ان سے سوال نہیں کر سکتے۔

ایلون مسک کی مثال دیتے ہوئے وقار ذکا نے لوگوں کو کہا کہ وہ بھی ان سے تب تک سوال نہ کریں، جب تک ان کا بینک بیلنس ان کے برابر نہ ہوجائے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خود ساختہ کرپٹو کرنسی کے ماہر نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ پہلے اپنا بینک بیلنس ان کے برابر کریں، پھر ان سے سوال کریں۔

تاہم انہوں اپنی ٹوئٹ میں اپنا بینک بیلنس نہیں بتایا۔

وقار ذکا کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹ ایک شخص کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے بعد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وقار ذکا کا کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کیے جانے کا دعویٰ

خود سے سوال کرنے والے شخص کو وقار ذکا نے بتایا کہ ابھی ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ ان سے سوال کر سکیں اور ساتھ ہی انہیں دلیل دی کہ پہلے وہ 10 لاکھ روپے کمائیں اور پھر انہیں خرچ کرکے ضائع کریں، پھر وہ ان سے سوال کریں۔

وقار ذکا کی جانب سے بینک بیلنس کم ہونے والے افراد کو سوال کرنے سے روکنے کی ٹوئٹ کے بعد کئی لوگوں نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ اگر ان کی بات پر عمل کیا جائے تو پھر نواز شریف سے تو کوئی بھی سوال نہیں کر سکتا، کیوں کہ ان کے پاس سب سے زیادہ بینک بیلنس ہے۔

دیگر لوگوں نے بھی وقار ذکا کو مذکورہ دلیل دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ملک و قوم کے مستقبل کے لیڈر بننے کی تیاریوں میں ہیں اور ان کی تازہ ٹوئٹ کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی کو جواب دہ نہیں ہوں گے۔

وقار ذکا کی مذکورہ ٹوئٹ پر بھی بعض لوگ ان سے کرپٹو کرنسی کے مستقبل سے متعلق سوالات پوچھتے دکھائی دیے کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟

مزید پڑھیں: وقار ذکا کا ملک کا قرض اتارنے کے بدلے عمران خان کے استعفے کا مطالبہ

خیال رہے کہ رواں ماہ 16 مئی کو بھی وقار ذکا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے کرپٹو کرنسی کے ایکسپرٹ کے طور پر ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

وقار ذکا نے مذکورہ ٹوئٹ میں رواں برس فروری کا کے پی حکومت کا ایک نوٹی فکیشن بھی شیئر کیا تھا، جس میں ان کا نام بھی بطور میمبر شامل تھا۔

اس سے قبل وقار ذکا نے 4 مئی کو اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو پیش کش کی تھی کہ انہیں ملک چلانے دیا جائے تو وہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ملک کا تمام قرض اتار دیں گے۔

وقار ذکا نے مذکورہ ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اگر انہیں ملک چلانے نہیں دیا جا سکتا تو پھر پاکستانی عوام حکومت اور وزیر اعظم سے مطالبہ کریں کہ قرض اتارنے کا کوئی منصوبہ سامنے لائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024