• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

شائع May 25, 2021
شفقت محمود نے گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کے 29ویں اجلاس کی صدارت کی تھی — فائل فوٹو / ڈان نیوز
شفقت محمود نے گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کے 29ویں اجلاس کی صدارت کی تھی — فائل فوٹو / ڈان نیوز

وفاقی وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ 'میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، میں معمولی علامات کے ساتھ بہتر محسوس کر رہا ہوں، انشااللہ جلد صحتیاب ہوجاؤں گا'۔

شفقت محمود نے گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کے 29ویں اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں رواں سال 20 جون کے بعد ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں محدود تعداد میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت تعلیم کا 20 جون کے بعد ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ

مارچ میں وفاقی وزیر نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کے پولی کلینک میں کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت متعدد وفاقی وزرا اور سیاست دان کورونا سے متاثر جبکہ کئی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں اب تک وبا کے 9 لاکھ 5 ہزار 852 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 20 ہزار 400 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024