• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

موبائل آپریٹرز کو ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کرنے سے قبل صارفین کی رضامندی حاصل کرنے کی ہدایت

شائع May 25, 2021
آپریٹرز کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ حکم جاری کرنے کے متعلق تین ہفتے میں رپورٹ جمع کرائیں — فائل فوٹو / اے ایف پی
آپریٹرز کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ حکم جاری کرنے کے متعلق تین ہفتے میں رپورٹ جمع کرائیں — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ویلیو ایڈڈ خدمات (وی اے ایس) فعال کرنے کے لیے لازمی توثیقی پیغامات بھیجیں تاکہ خدمات کے لیے ان کی رضامندی حاصل کی جاسکے۔

پی ٹی اے کے بیان میں آپریٹرز کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ حکم جاری کرنے کے متعلق تین ہفتے میں رپورٹ جمع کرائیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے کو صارفین کی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بعض اوقات موبائل آپریٹرز، صارفین کی پیشگی رضامندی کے بغیر تھرڈ پارٹی مواد/گیمز سمیت دیگر ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریٹرز صارفین کیلئے 'غیراخلاقی' مواد کو ناقابل رسائی بنائیں، پی ٹی اے

پی ٹی اے نے ان شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا کیونکہ صارفین کی رضامندی کے بغیر کسی ویلیو ایڈڈ خدمات کو فعال کرنا 'ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشنز، 2009' کی شق 9 (3) (vii) کی خلاف ورزی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اس اقدام سے موبائل صارفین کو بڑی آسانی ہوگی۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے، پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔


یہ خبر 25 مئی 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024