• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ویوو کا آئی کیو او او سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف

شائع May 24, 2021
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے مارچ میں آئی کیو او او نیو 5 اسمارٹ فون پیش کیا تھا اور اب اس کا سستا ورژن نیو 5 لائٹ کی شکل میں متعارف کرایا گیا ہے۔

نیو 5 کی طرح لائٹ ورژن میں بھی اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اسی طرح فون میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج کمپنی کے اوریجن او ایس سے کیا گیا ہے، اس کے علاوہ یہ فون نیو 5 سے مختلف ہے۔

نیو 5 لائٹ میں 6.57 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے، جبکہ نیو 5 میں امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ تھا۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

لائٹ ورژن میں فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب نہیں بلکہ سائیڈ میں دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں ایک بڑا فرق بیٹری کا بھی ہے۔

نیو 5 میں 4400 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس تھی جبکہ لائٹ ماڈل میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 70 فیصد بیٹری 30 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

اسٹیریو اسپیکرز، ملٹی ٹربو 5.0، 11 لیئر لیکوئیڈ کولڈ ہیٹ ڈسپیشن سسٹم، ہیڈفون جیک اور 5 جی سپورٹ دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

یہ فون 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ ہوگا۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا بیسک ماڈل یعنی 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 2299 یوآن (55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

8 جی بی ریم/ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2499 یوآن (لگ بھگ 60 ہزار روپے) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2699 یوآن (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024