• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

2021 کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون کونسا رہا؟

شائع May 22, 2021
آئی فون 12 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 12 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل

سام سنگ دنیا کی 2 سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے، یعنی اس کی ڈیوائسز سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر جنوری سے مارچ 2021 کی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں جو 5 اسمارٹ فونز سب سے زیادہ فروخت ہوئے، ان میں سام سنگ کا کوئی بھی فون شامل نہیں۔

اسمارٹ فون مارکیٹ کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے سرفہرست 5 میں سے 4 فونز ایپل کے آئی فونز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2021 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 تھا جس کا مارکیٹ شیئر 5 فیصد رہا۔

آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 پرو بالترتیب 4 اور 3 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

مسلسل ایک سال تک دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون آئی فون 11 4 سہ ماہیوں کے بعد پہلی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

آئی فون 12 سیریز کی یہ کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے۔

شیاؤمی کے بجٹ اسمارٹ فون ریڈمی 9 اے اور ریڈمی 9 اس فہرست میں بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔

سام سنگ کا گلیکسی اے 12 کے حصے میں 7 واں نمبر آیا جبکہ ریڈمی نوٹ 9 اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

گلیکسی اے 21 ایس اور اے 31 بالترتیب 9 ویں اور 10 ویں نمبر پر رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی فون 12 سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون ہے مگر جس فون نے اس سہ ماہی میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی وہ آئی فون 12 پرو میکس تھا۔

خیال رہے کہ ایپل کے آئی فون 12 سیریز کے فونز 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایک ماہ تاخیر سے متعارف کرائے گئے تھے۔

حیران کن طور پر اس سیریز کا سستا ترین فون آئی فون 12 منی لوگوں کی زیادہ توجہ حاصل نہیں کرپایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024