• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زویا ناصر نے مسلمان ہونے والے جرمن یوٹیوبر سے منگنی ختم کردی

شائع May 22, 2021
دونوں نے فروری میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے فروری میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ، ماڈل اور یوٹیوبر زویا ناصر نے محض ڈھائی ماہ میں اپنے دیرینہ دوست اور رواں برس ہی دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جرمن یوٹیوبر سے منگنی ختم کرلی۔

زویا ناصر نے رواں برس عالمی یوم محبت کے موقع پر اپنے دیرینہ دوست جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین سے منگنی کی تھی۔

دونوں نے 19 فروری کو منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور یوٹیوب ویڈیو میں بتایا تھا۔

منگنی سے کچھ دن قبل ہی زویا ناصر کے مذکورہ جرمن دوست نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد چہ مگوئیاں ہوگئیں تھی کہ انہوں نے زویا کی محبت کی خاطر اسلام قبول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیوبر اداکارہ زویا ناصر سے شادی کرنے والے ہیں؟

منگنی کے بعد دونوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ مناسب وقت پر شادی کریں گے اور دونوں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے تھے۔

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ تین دن قبل ہی زویا ناصر نے اپنے منگیتر کے ساتھ یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کی تھی مگر 22 مئی کو سہ پہر کو انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہوں نے منگنی ختم کردی۔

زویا ناصر نے انسٹاگرام پوسٹ میں منگنی ختم کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے منگیتر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین کا ان سے اور ان کے مذہب سے متعلق اچانک رویہ تبدیل ہوا، جس وجہ سے انہوں نے مشکل فیصلہ لیا۔

مزید پڑھیں: زویا ناصر نے مسلمان ہونے والے جرمن یوٹیوبر سے منگنی کرلی

زویا ناصر نے مداحوں کو بتایا کہ اب وہ اور کرس بیٹزمین رشتے میں نہیں رہے اور نہ ہی وہ شادی کریں گے۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے منگیتر کا اچانک ان کے مذہب، عقائد، ملک اور ثقافت سے متعلق رویہ تبدیل ہوا ، جس وجہ سے وہ ان سے راہیں جدا کرنے کے لیے مجبور ہوئیں۔

اداکارہ و ماڈل لکھا کہ بعض ایسی وجوہات، معاشرتی و مذہبی حدود ہوتی ہیں، جنہیں کسی طور پر بھی کراس نہیں کرنا چاہیے۔اور ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام، رواداری اور خلوص کےساتھ رہنا چاہیے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں خدا سے دعا کی کہ انہیں ہمت و طاقت عطا کی جائے کہ وہ مشکل گھڑی میں خود کو سنبھال سکیں۔

زویا ناصر نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ ان کی ذاتی پرائیویسی اور دکھ کا خیال رکھ کر ان سے اور ان خاندان سے متعلق زیادہ باتیں نہ کی جائے تو اچھا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے مذکورہ اعلان کے بعد کئی شوبز شخصیات نے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائیں کیں اور امید کا اظہار کیا کہ ان کا مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔

زویا ناصر کی جانب سے منگنی ختم کرنے پر بعض مداحوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا، تاہم کچھ افراد نے منفی کمنٹس بھی کیے ،

زیادہ تر لوگوں نے زویا ناصر کو بہادر قرار دیتے ہوئے ان کے لیے لکھا کہ انہیں مزید بہتر انسان مل جائے گا۔

اگرچہ زویا ناصر نے جرمن یوٹیوبر سے منگنی کی تصدیق کی مگر جرمن یوٹیوبر نے اس ضمن نے تاحال کوئی پوسٹ جاری نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024