• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملبوسات کے برانڈ کے بعد مولانا طارق جمیل نے ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

شائع May 21, 2021
3 اپریل کو ان کے برانڈ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی— فوٹو: فیس بک
3 اپریل کو ان کے برانڈ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی— فوٹو: فیس بک

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے گزشتہ ماہ اپریل میں ملبوسات کے برانڈ کا افتتاح کیا تھا اور اب انہوں نے اپنے نام سے منسوب 'ایم ٹی جے فاؤنڈیشن' کے تحت ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے۔

مولانا طارق جمیل کی جانب سے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس پر ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو ایمبولینسز کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کی جانب سے وہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ مولانا طارق جمیل، ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کی جانب سے خریدی گئیں نئی ایمبولینسز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل نے کراچی میں 'ایم ٹی جے' اسٹور کا افتتاح کردیا

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ 'ہم ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ایمبولینسز خریدنے میں مدد دی تاکہ ضرورت کے وقت ضرورت مندوں کی مدد کی جاسکی'۔

خیال رہے کہ فروری میں مولانا طارق جمیل کی جانب سے کاروبار کرنے کے فیصلے اور اپنے نام سے برانڈ قائم کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جارہا تھا کہ اس برانڈ کے ذریعے شلوار قمیض اور کُرتے فروخت کیے جائیں گے۔

تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے تھے کہ مولانا طارق جمیل کو اب کاروبار کرنے کا خیال کیوں آیا اور برانڈ لانچ کرنے سے ان کے کیا مقاصد ہیں۔

جس پر مولانا طارق جمیل نے اپنے نام سے شروع کیے جانے والے کپڑوں کے برانڈ سے متعلق وضاحت دی تھی اور کہا تھا کہ برانڈ سے کاروبار کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اس کی آمدنی فاؤنڈیشن کے لیے خرچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ٹی جے برانڈ سے کاروبار کا ارادہ نہیں، آمدنی فاؤنڈیشن میں لگاؤں گا، مولانا طارق جمیل

بعدازاں اپریل میں کراچی میں واقع تاریخی موہٹہ پیلس میں 3 اپریل کو ان کے برانڈ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 26 اپریل کو طارق روڈ میں پہلے ایم ٹی جے اسٹور کا افتتاح بھی کیا تھا۔

تاہم لوگوں کی جانب سے یہ شکایت سامنے آئی کہ ان کے برانڈ کے کپڑے بھی دیگر بڑے برانڈز کی طرح کافی مہنگے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ اس کے بعد مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ایم ٹی جے کے لوگو کے ساتھ ایک ازار بند کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی جس کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ اس کی قیمت 550 روپے ہے جس کی بعدازاں تردید کی گئی تھی کہ ' 'ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نہ ہی یہ پروڈکٹ بنارہے ہیں اور نہ ہی یہ ہماری ویب سائٹ اور اسٹورز پر موجود ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024