• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ریڈیو کے بعد آر جے خالد ملک کی ویب ٹاک شو میں انٹری

شائع May 20, 2021 اپ ڈیٹ May 21, 2021
معیاری انٹرٹینمنٹ  شو کی پہلی قسط ساڑھے 6 منٹ کے دورانیے پر مشتمل تھی—
فوٹو: انسٹاگرام
معیاری انٹرٹینمنٹ شو کی پہلی قسط ساڑھے 6 منٹ کے دورانیے پر مشتمل تھی— فوٹو: انسٹاگرام

سن 2000 کی دہائی میں پاکستانی ریڈیو کا اہم حصہ قرار دیے جانے والے آر جے خالد ملک اب ویب ٹاک شو میں قسمت آزمارہے ہیں۔

خالد ملک ان دنوں 'معیاری انٹرٹینمنٹ شو' کے نام سے ایک مزاحیہ ٹاک شو کی میزبانی کررہے ہیں۔

وہ لوگ جو سٹی ایف ایم 98 پر صبح 7 بجے خالد ملک کے 'دی بریک فاسٹ ' شو، ان کے لطیفوں، ان کی آواز کو یاد کرتے ہیں تو ان کے لیے 'معیاری انٹرٹینمنٹ شو' کافی اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے۔

مذکورہ شو کا اعلان خالد ملک نے رواں ماہ کے اوائل میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا تھا۔

انہوں نے شیئر کی گئی ویڈیو میں معیاری انٹرٹینمنٹ شو کو 'پاکستان کا سب سے بڑا نیو برانڈ شو ' قرار دیا تھا۔

خالد ملک کا شو ان کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو نشر ہوتا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں خالد ملک کو کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ' سب سے بڑے نیو برانڈ شو میں خوش آمدید جہاں معیار گیا بھاڑ میں'۔

پرومو میں انہوں نے مزید کہا کہ 'اس شو میں آپ جیت پائیں گے ڈھیر سارے انعامات اور ہمارے ساتھ ہوں گے اور ہمارے ساتھ معیاری اور غیر معیاری مہمان شریک ہوں گے'۔

ڈان امیجز سے گفتگو میں خالد ملک نے 'معیاری شو' کے نقطہ نظر پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس شو میں بنیادی طور پر آج کل ٹی وی پر دیکھے جانے والے مواد کا مزاحیہ تجزیہ کریں گے'۔

خالد ملک نے مزید کہا کہ ہر قسط میں 2 مہمان ہوں گے، 'ایک معیاری مہمان جو سیلیبریٹی ہوگا اور دوسرا غیر معیاری مہمان ہوگا جو ایک عام آدمی ہوگا اور اپنی آواز سنے جانے کا منتظر ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس شو میں اجاگر کیا جائے گا کہ کون سے لوگ معاشرے کے لیے کچھ کررہے ہیں یا موجودہ صورتحال سے متاثر ہورہے ہیں'۔

اس شو کی پہلی قسط ساڑھے 6 منٹ کے دورانیے پر مشتمل تھی اور گزشتہ روز نشر ہوئی تھی۔

پہلی قسط میں موسیقار و اداکار جنید خان معیاری مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ ایک کالج طالبعلم نے غیرمعیاری مہمان کے طور پر شرکت کی۔

بعدازاں انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں پوچھا کہ انہیں پہلی قسط کیسی لگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024