• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کرانے کی منظوری مل گئی

شائع May 20, 2021
پی سی بی کی جانب سے میچز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا—تصویر: ٹوئٹر
پی سی بی کی جانب سے میچز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا—تصویر: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے بقیہ میچز ابو ظبی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا گیا کہ بورڈ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کی جانب سے منظوری مل گئی ہے۔

تاہم پی سی بی کی جانب سے میچز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس منعقد کیا جائے گا جس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پی ایس ایل 6 ایک مرتبہ پھر ملتوی؟

اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر وسیم خان نے کہا کہ ابوظبی میں ایونٹ کے انعقاد میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں یو اے ای کی حکومت نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی، اماراتی کرکٹ بورڈ اور ابو ظبی اسپورٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا۔

وسیم خان نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام فرنچائز مالکان سے مشاورت کی جائے گی ساتھ ہی اس کی تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا عندیہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز جون میں ہوں گے

تاہم اپریل میں پی سی بی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یکم جون سے ایونٹ کے دوبارہ کراچی میں انعقاد کا فیصلہ کیا تھا اور کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاہور میں میچز کے انعقاد کے منصوبے کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

جون میں ایونٹ کے بقیہ میچز کے انعقاد کے لیے علیحدہ سے ڈرافٹ بھی کیا گیا جس میں غیرملکی کھلاڑیوں سے محروم فرنچائزوں نے ان کے متبادل کا انتخاب کیا لیکن بین الاقوامی مصروفیات کے باعث مشہور کھلاڑی لیگ کے لیے دستیاب نہ ہو سکے۔

بعدازاں پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت اور سابقہ تجربات کے پیش نظر تمام فرنچائزوں نے پی سی بی سے لیگ کو متحدہ منتقل کرنے کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے پاکستان نے میچز کے انعقاد کے لیے امارات کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024