• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دپیکا پڈوکون، کنگنا رناوٹ اور رندھیر کپور کورونا سے صحت یاب

شائع May 19, 2021
دپیکا اور کنگنا دو ہفتوں میں ہی کورونا سے صحت یاب ہوگئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
دپیکا اور کنگنا دو ہفتوں میں ہی کورونا سے صحت یاب ہوگئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

کورونا وائرس کا شکار ہونے والی بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور پنگا کوئین کنگنا رناوٹ صحت یاب ہوگئیں، ساتھ ہی سینیئر اداکار رندھیر کپور نے بھی بیماری کو شکست دے دی۔

اداکارہ کرینہ کپور اور کرشما کپور کے والد رندھیر کپور میں گزشتہ ماہ 30 اپریل کو کورونا کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب ان کے 5 گھریلو ملازمین میں وبا کی تصدیق ہوئی تھی۔

کورونا میں مبتلا ہونےکے بعد طبیعت بگڑنے پر رندھیر کپور کو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ تقریبا 2 ہفتوں تک رہے مگر اب وہ صحت یاب ہوکر گھر آ چکے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق رندھیر کپور کو 14 مئی کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور انہوں نے کورونا کو شکست دے دی۔

رندھیر کپور میں 30 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
رندھیر کپور میں 30 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

رندھیر کپور اگرچہ بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں، تاہم ڈاکٹرز نے انہیں تجویز دے رکھی ہے کہ وہ کچھ دن تک اپنے اہل خانہ سے دور رہیں اور گھر میں خود کو محدود کرلیں۔

رندھیر کپور کی طرح بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور ان کے اہل خانہ بھی کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ کچھ دن تک زیر علاج رہے مگر 13 مئی کو انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

دپیکا پڈوکون اور ان کے والدین سمیت ان کی بہن میں رواں ماہ مئی کے آغاز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

دپیکا بھی والدین اور بہن سمیت صحت یاب ہوگئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دپیکا بھی والدین اور بہن سمیت صحت یاب ہوگئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

دپیکا پڈوکون کے والد کو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے انہیں 13 مئی کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اگرچہ دپیکا پڈوکون نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈٰیا پر کوئی پوسٹ نہیں کی، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق اداکارہ گھر میں ہی قرنطینہ کے دوران صحت یاب ہوگئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون، ان کی والدہ اور بہن گھر میں قرنطینہ کے دوران ہی صحت یاب ہوگئی تھیں۔

علاوہ ازیں پنگا کوئین کنگنا رناوٹ بھی کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔

کنگنا رناوٹ بھی صحت یاب ہوگئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کنگنا رناوٹ بھی صحت یاب ہوگئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کنگنا رناوٹ میں رواں ماہ 8 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

تاہم محض 2 ہفتوں بعد ہی وہ صحت یاب ہوگئیں اور صحت مند ہونے کے بعد انہوں نے مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی۔

کنگنا رناوٹ نے انسٹاگرام پر 5 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں مداحوں کو بتایا کہ جب انہوں نے سوشل میڈیا پر خود میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق کی تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں ایسی باتیں بولی گئیں کہ جن سے معلوم ہوتا تھا کہ انہوں نے خود ہی کورونا منگوایا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو میں مداحوں کو کورونا کی احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا معروف جملہ بھی بولا کہ ’سب سے پہلے آپ نے ڈرنا اور گھبرانا نہیں ہے‘

خیال رہے کہ مذکورہ شوبز شخصیات سے قبل بھی متعدد بھارتی شوبز شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی تھیں، تاہم زیادہ تر شخصیات 2 سے 5 ہفتوں میں صحت یاب ہوچکی تھیں۔

بھارت میں کورونا سے جہاں درجنوں شوبز شخصیات متاثر ہوئیں، وہیں کم از کم 20 شوبز و فیشن شخصیات وبا سے ہلاک بھی ہوئیں اور وہاں گزشتہ ایک سال سے سینما بھی بند ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024