• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب کا وارنٹ گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے، عدالت

شائع May 18, 2021
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کے وارنٹ بددیانتی پر مبنی تھے کیونکہ وہ حکومت اور نیب کے سخت نقادوں میں سے ایک تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس سید ارشاد علی پر مشتمل بینچ نے اعلان کیا کہ اگر کیپٹن (ر) محمد صفدر کے اثاثوں کی تحقیقات کی جانچ پڑتال کی گئی تو اس میں نیب کے چیئرمین اور خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل نیب کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے کی بدنیتی شامل تھی۔

مزید پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: لاہور ہائیکورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے 27 اپریل کو کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست کو قبول کیا تھا جو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد بھی ہیں۔

عدالت عالیہ نے نیب خیبر پختونخوا کی جاری انکوائری میں ان کی گرفتاری سے قبل ضمانت کی توثیق کی تھی۔

گزشتہ برس اکتوبر میں نیب چیئرمین کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں بینچ نے مشاہدہ کیا کہ درخواست گزار (محمد صفدر) کو جاری متعدد کال اپ نوٹس کے علاوہ لاہور میں نیب آفس سے ان کی پیشی کے لیے کال اپ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو اثاثوں کے ریکارڈ کے ساتھ 10 مارچ کو طلب کرلیا

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 'یہ معقول طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ درخواست گزار کی گرفتاری کے لیے جاری کردہ وارنٹ بدنیتی پر مبنی ہے'۔

بینچ نے فیصلے میں کپٹن (ر) محمد صفدر کو ہدایت کی کہ 'کیونکہ درخواست گزار نیب اور حکومت کے نقاد ہیں'، اس لیے وہ انکوائری یا چھان بین میں نیب کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اگر کسی موقع پر یہ پتا چلتا ہے کہ وہ تفتیش میں تعاون کرنے میں ناکام رہے تو اس صورت حال میں نیب عدالت سے رجوع کرنے کے لیے آزاد ہے اور عدالت اس حکم کو واپس لے سکتی ہے۔

بینچ نے درخواست گزار کو جاری کردہ کال اپ نوٹس اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے اس کی مسلسل پیشی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

عدالت کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ درخواست گزار کی طرف نیب کی بدنیتی کی ایک اور مثال اس حقیقت سے عیاں ہے کہ سال 2018 میں ان کو متعدد کال اپ نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 2019 میں ایک بھی کال اپ نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثے: کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کے نکتہ کو نیب کے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عظیم داد نے یہ کہتے ہوئے منسوخ کردیا کہ نیب ہمیشہ ایک خود مختار ادارے کی حیثیت سے اپنے طور پر کام کرتا ہے اور درخواست گزار کے خلاف خالصتاً میرٹ پر مقدمہ چلا رہا ہے اور اس میں بدنیتی کا کوئی عنصر موجود نہیں ہے، انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ آرڈیننس کے تحت کام کرتے ہوئے نیب کو کسی اور سے ہدایت ملتی ہے۔

عدالت کے مشاہدے میں یہ بات بھی آئی کہ مختلف دستاویزات پر نیب کے سوالات کا جواب دینے کے علاوہ کیس کا ایک اور واضح پہلو یہ تھا کہ درخواست گزار باقاعدگی سے عدالت میں حاضر ہوتا تھا اور عبوری حکم کا غلط استعمال نہیں کیا جس کے تحت اسے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری ملی جبکہ پٹیشن کا فیصلہ سناتے ہوئے بھی کیس کے اس پہلو کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تھا۔


یہ خبر 18 مئی 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024