• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

اداکارہ غنا علی کا 'نئی زندگی' کا آغاز

شائع May 17, 2021
اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا شادی؟—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا شادی؟—فوٹو: انسٹاگرام

’عشقاوے، بے شرم، بے انتہا، سن یارا، کبھی بینڈ کبھی باجا، کیوں کہ عشق برائے فروخت نہیں، دلربا اور سراب‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ غنا علی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

’رنگریزا، کاف کنگنا اور مان جاؤ نا‘ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے عید کے گزرتے ہی مداحوں کو نئی زندگی کی شروعات کی خوشخبری سنائی۔

غنا علی نے 16 مئی کو انسٹاگرام پر عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکرا ادا کیا اور ہی ساتھ مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

تصویر میں اداکارہ کے ہاتھوں پر مہندی سجی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے لیکن انہوں نے مداحوں کو واضح طور پر شادی یا منگنی سے متعلق نہیں بتایا۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں مختلف سوشل میڈیا پیجز پر خود کو دی جانے والی مبارک باد کی پوسٹس بھی شیئر کیں، جن میں انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی گئی تھی۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر بھی اداکارہ کی مختصر ویڈیوز و تصاویر وائرل ہوگئیں اور اداکارہ کو شادی کی مبارک باد پیش کی گئی۔

بعض پیجز پر دعویٰ کیا گیا کہ غنا علی نے 16 مئی کو سادگی سے نکاح کرنے کے بعد قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے شادی کی مختصر تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اگرچہ سوشل میڈیا پیجز پر بھی اداکارہ کو شادی کی مبارک باد پیش کی گئی اور اداکارہ نے مبارک باد کی پوسٹس اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کیں لیکن کسی بھی سوشل میڈیا پیج پر یا خود اداکارہ نے اپنے جیون ساتھی سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں کی۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکارہ نے منگنی کی ہے یا شادی اور یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ اداکارہ کے جیون ساتھی کون ہیں؟

تاہم خبریں ہیں کہ غنا علی نے شوبز انڈسٹری سے باہر کے کسی شخص سے شادی کی ہے اور جلد ہی اداکارہ اس حوالے سے وضاحت بھی کریں گی لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اداکارہ کب تک مداحوں کو جیون ساتھی سے ملوائیں گی۔

اداکارہ کی نئی زندگی کی شروعات کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد جہاں مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی، وہیں شوبز شخصیات نے بھی انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارکیں دیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024