• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایمازون سے ماؤتھ واش آرڈر کرنے والے شخص کو اسمارٹ فون موصول

شائع May 16, 2021
لوکیش داگا نے نشاندہی کی کہ پیکنگ لیبل پر ان کا نام درج تھا لیکن انوائس پر کسی اور کا نام تھا—فوٹو: ٹوئٹر
لوکیش داگا نے نشاندہی کی کہ پیکنگ لیبل پر ان کا نام درج تھا لیکن انوائس پر کسی اور کا نام تھا—فوٹو: ٹوئٹر

دنیا کی سب سے بڑی امریکی ریٹیلر کمپنی یعنی آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والے اسٹور ایمازون نے ماؤتھ واش آرڈر کرنے والے شخص کو غلطی سے اسمارٹ فون بھیج دیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے رہائشی نے ایمازون سے ایک ماؤتھ واش آرڈر کیا تھا لیکن اسے ماؤتھ واش کی جگہ ریڈمی نوٹ 10 اسمارٹ فون موصول ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں اسمارٹ فون وصول کرنے والے صارف لوکیش داگا نے اپنے ساتھ پیش آئے حیران کن واقعے کی تفصیلات شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: مصنوعات پر بھگوان کے خاکے، بھارت میں امریکی کمپنی کے خلاف احتجاج

ٹوئٹ میں لوکیش داگا نے آن لائن کمپنی ایمازون اور اسمارٹ فون کمپنی ریڈ می دونوں کو ٹیگ کیا۔

لوکیش داگا نے لکھا کہ انہوں نے کولگیٹ ماؤتھ واش کی 4 بوتلیں 10 مئی کو آرڈر کی تھیں جن کا بل 396 روپے تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب آرڈر موصول ہوا تو انہیں ماؤتھ واش کی بجائے ریڈ می نوٹ 10 کا اسمارٹ فون بھیجا گیا جس کی قیمت 13 ہزار روپے تھی۔

لوکیش داگا نے لکھا کہ ماؤتھ واش ایسی مصنوعات کی فہرست میں تھا جنہیں واپس نہیں کیا جاسکتا اور ایپ کے ذریعے یہ پارسل واپس کرنے کی درخواست نہیں کرپارہا۔

انہوں نے آرڈر کی تفصیلات کا اسکرین شاٹ اور موصول ہونے والے اسمارٹ فون کی تصاویر بھی ٹوئٹ میں منسلک کیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں مذکورہ صارف نے نشاندہی کی کہ پیکنگ لیبل پر ان کا نام درج تھا لیکن انوائس پر کسی اور کا نام تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمازون کی ملازمین کو موبائل ڈیوائسز سے ٹک ٹاک ایپ ہٹانے کی ہدایت

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں نے آپ کو ای میل بھی کی ہے تاکہ یہ پارسل درست شخص کو ڈیلیور کیا جائے'۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم نے آرڈر سے مختلف سامان ڈیلیور کیا ہو۔

گزشتہ برس پونے کے رہائشی ایک صارف کو 300 روپے کے اسکن لوشن کے بجائے 19 ہزار روپے کے وائرلیس ہیڈفونز موصول ہوئے تھے۔

تاہم اس سے زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ ایمازون نے اس شخص کو ہیڈفونز اپنے پاس رکھنے کا کہا تھا کیونکہ وہ ناقابلِ واپسی سامان کی فہرست میں شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024