• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

ناک چھدوانے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ہانیہ عامر کی گوری رنگت کے چرچے

شائع May 11, 2021
اداکارہ کی ویڈیو پر خوب تنقید بھی کی گئی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کی ویڈیو پر خوب تنقید بھی کی گئی—اسکرین شاٹ

اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کی اداکاری، ویڈیوز اور تصاویر پر اگرچہ ماضی میں بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو کے بعد جہاں ان پر تنقید کی گئی، وہیں ان کی گوری رنگت کے چرچے بھی کیے گئے۔

ہانیہ عامر نے دو دن قبل یوٹیوب پر ناک چھدوانے کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ ان کے ساتھی مرد بھی تھے، جنہوں نے کان چھدوائی۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر نے بتایا کہ وہ پہلے ہی ناک چھدوانا چاہتی تھیں مگر پرواز ہے جنون نامی فلم کی وجہ سے انہوں نے ناک نہیں چھدوائی، کیوں کہ مذکورہ فلم میں ان کے کے کردار کو کسی بھی قسم کے زیورات پہننے کی اجازت نہیں تھی۔

مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر نے مداحوں کو براہ راست ناک چھدوانے کے مناظر دکھائے اور انہیں ناک چھدواتے وقت درد کی شدت سے روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر کے ’تم تم’ پر ہانیہ عامر کو نصیحتیں کیوں؟

بعد ازاں ہانیہ عامر کے دوست نے اپنے کان بھی چھدوائے اور اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد جہاں ان پر تنقید کی گئی، وہیں ان کی گوری رنگت اور ٹیلنٹ کی تعریفیں بھی کی گئیں۔

خواتین مداحوں ان سے ان کی گوری رنگت کا راز پوچھا—اسکرین شاٹ
خواتین مداحوں ان سے ان کی گوری رنگت کا راز پوچھا—اسکرین شاٹ

بعض افراد نے اداکارہ کی جانب سے ویڈیو میں کان چھدوانے کے مناظر دکھانے اور کان چھدوانے کے دوران رو پڑنے کو ہانیہ عامر کی اوور ایکٹنگ قرار دیا، تاہم کئی افراد اس بات پر خوش دکھائی دیے کہ اداکارہ کو بلآخر اپنے یوٹیوب چینل کی یاد آگئی اور انہوں نے نئی ویڈیو شیئر کی۔

ہانیہ عامر کو مذکورہ ویڈیو میں ہلکے میک اپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور ان کی گوری رنگت کی وجہ سے کئی لوگوں نے ان سے اس کا راز بھی پوچھا۔

بعض مداحوں اداکارہ کو ناک چھدواتے وقت رونے پر بھی ٹوکا—اسکرین شاٹ
بعض مداحوں اداکارہ کو ناک چھدواتے وقت رونے پر بھی ٹوکا—اسکرین شاٹ

زیادہ تر مداحوں نے ان کی ویڈیو کی تعریف کرنے کے بجائے ان سے ان کی گوری رنگت کا راز پوچھا، جس پر بعض افراد نے دلیل دی کہ دراصل ویڈیو بنانے کے دوران اداکارہ نے چہرے پر براہ راست زیادہ روشنی کی ہے، جس وجہ سے ان کی رنگت گوری دکھائی دے رہی ہے۔

بعض مداحوں نے مذاق کیا کہ اداکارہ نے ذرا سا لکس لگایا اور بہت سارا میک اپ کیا، جس وجہ سے ان کی رنگت گوری ہوگئی۔

اگرچہ اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو پر تنقید بھی کی گئی، تاہم اس باوجود اداکارہ کی ویڈیو کو دو دن میں 8 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025