• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تصاویر: دوران عبادت فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ تشدد

اسرائیلی فورسز کی ربڑ کی گولیوں اور ہینڈ گرینیڈ حملوں سے مزید 121 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
شائع May 10, 2021

مشرقی بیت المقدس (یروشلم) میں اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد اتوار کو بھی جاری رہا جہاں جھڑپوں میں فورسز کے ہاتھوں سیکڑوں نوجوان زخمی ہوگئے۔

مسجد اقصیٰ کے اطراف میں فلسطینیوں پر تشدد کا سلسلہ 2017 سے جاری ہے اور رمضان جیسے مقدس مہینے میں مسلمانوں کو عبادات سے روکا جاتا ہے اورمسجد اقصیٰ کی طرف جانے والے راستوں پر رکاؤٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب اسرائیلی فورسز کی ربڑ کی گولیوں اور ہینڈ گرینیڈ حملوں سے مزید 121 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 220 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نشانہ بنایا تھا۔

یروشلم کے دمشق گیٹ پر اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس اور ربر کی گولیاں برسائیں—فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی فورسز نے واتین کو بھی زخمی کردیا—فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ جانے سے روکنے کی کوشش کی—فوٹو: اے ایف پی

فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کیا—فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا—فوٹو: اے پی

فلسطینیوں نے اسرائیلی جبر کے باوجود مسجد اقصیٰ میں27 ویں شب کی مناسب سے عبادات کیں—فوٹو:رائٹرز

نوجوانوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت مراکز میں منتقل کردیا—فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی مسلمانوں کو براہ راست نشانہ بنایا—فوٹو: اے ایف پی

فلسطینی نوجوانوں کو شیل لگے—فوٹو:رائٹرز
فلسطینی نوجوانوں کو شیل لگے—فوٹو:رائٹرز

ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں رمضان کی 27 ویں شب کی مناسبت سے عبادات کیں—فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فورسز نے رکاؤٹیں کھڑی کردی تھیں—فوٹو: اے ایف پی

فلسطینی خواتین کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں موجود تھیں—فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فورسز نے کئی نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا—فوٹو: اے ایف پی

فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے کھڑی کی گئیں رکاؤٹوں کو بھی ہٹا دیا—فوٹو: اے ایف پی