• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہارر ڈراما سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے چوتھے سیزن کا پرومو جاری

شائع May 7, 2021
نیٹ فلیکس کی مقبول سائنس فکشن ہارر تھرلر سیریز کا چوتھا سیزن جلد شروع ہوگا— فوٹو: اسکرین شاٹ
نیٹ فلیکس کی مقبول سائنس فکشن ہارر تھرلر سیریز کا چوتھا سیزن جلد شروع ہوگا— فوٹو: اسکرین شاٹ

اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس نے اپنی ہارر ڈراما سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے چوتھے سیزن کا پرومو جاری کردیا۔

سیزن فور میں عندیہ دیا گیا ہے کہ 'الیون' جس کا کردار ملی بوبی براؤن نے ادا کیا ہے ایک مرتبہ پھر ریسرچ لیب میں پھنسی ہوئی ہیں۔

پرومو میں کچھ بچوں کو دکھایا گیا ہے جو ہسپتال کے گاؤنز میں ملبوس ہیں اور کھلونا گاڑیوں سے کھیل رہے ہے۔

ویڈیو میں سسپنس کو بڑھاتے ہوئے شطرنج کے بورڈ کو دکھایا گیا ہے، اس کے بعد عمارت کو اور پھر مزید بچوں کو دکھایا گیا ہے، جو ہسپتال میں کھیلنے کا عجیب وقت ہے۔

اسی سین میں ایک شخص کو دروازے سے ایک ہال میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں بچے کھیل رہے ہوتے ہیں اور بچے اس فرد کو 'پاپا' کہتے ہیں۔

پرومو میں اس شخص کو کہتے ہوئے سنا گیا ہے 'صبح بخیر بچوں'، جس کے جواب میں بچے ایک ساتھ کہتے ہیں 'صبح بخیر پاپا'۔

جس کے بعد اس فرد کو بچوں سے کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ 'آج میں نے آپ کے لیے کچھ خاص پلان بنایا ہے'۔

اس کے بعد پرومو میں کیمرا کو '11' نمبر کے دروازے پر رکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اور وہ پوچھتے ہیں کہ 'الیون، کیا تم سن رہی ہو؟'

اسٹرینجر تھنگز میں سائنسدان کا کردار ادا کرنے والے میتھیو موڈین کو الیون پر متعدد ٹیسٹس کرتے دکھایا گیا ہے، یہاں تک کہ الیون کو اس وقت تک ٹارچر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اس وقت تک جب تک وہ فیصلہ نہیں کرلیتیں کہ ٹارچر بہت زیادہ ہوگیا ہے اور پھر وہ لیب سے باہر چلی جاتی ہیں۔

نیٹ فلیکس کی مقبول سائنس فکشن ہارر تھرلر سیریز کا چوتھا سیزن جلد شروع ہوگا۔

اسٹرینجر تھنگز کا پہلا سیزن 2016 میں نیٹ فلیکس پر نشر ہوا تھا جس کے بعد دوسرا سیزن 2017 جبکہ تیسرا سیزن 2019 میں آٰیا تھا۔

آخری سیزن ناقابل یقین نکتے پر ختم ہوا تھا جس میں مقامی شیرف جم ہوپر کی ممکنہ موت دکھائی گئی تھی۔

تاہم گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہونے والے ٹریلر میں انکشاف کیا گیا تھا جم ہوپر زندہ ہے۔

اب نئے ٹیزر جاری ہونے کے بعد سے نیٹ فلیکس سیریز کے شائقین اب اس میں دکھائے گئے سسپنس کے معنی پر بحث کررہے ہیں کہ نئے سیزن میں کیا ہوگا؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024