• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اذان سمیع خان کے پہلے ایلبم کے دوسرے گانے کی جھلک جاری

شائع May 7, 2021
ٹیزر میں دونوں کی جھلک دکھائی گئی ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
ٹیزر میں دونوں کی جھلک دکھائی گئی ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے اپنے پہلے سولو میوزک ایلبم 'میں تیرا' کے دوسرے اور اہم ترین رومانوی گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔

اذان سمیع خان نے 'میں تیرا' ایلبم کے پہلے گانے کو رواں برس فروری میں ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے ریکارڈ بنائے تھے۔

اور اب انہوں نے مذکورہ ایلبم کے دوسرے اور اہم ترین رومانوی گانے 'تو' کا ٹیزر جاری کردیا، جس میں ان کے ساتھ سپر اسٹار ماہرہ خان رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اذان سمیع خان کے پہلے ایلبم کا ٹائٹل گانا ’میں تیرا‘ ریلیز

اذان سمیع خان نے انسٹاگرام پر گانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان کو مینشن کیا اور لکھا کہ 'میری ہوجا بس تو'۔

گلوکار نے بتایا کہ گانے کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اور ٹیزر میں انہیں اور ماہرہ خان کو دکھایا گیا ہے تاہم مختصر ٹیزر میں گانے کے زیادہ تر بول بھی نہیں دکھائے گئے۔

'میری ہوجا بس تو' کی ہدایات حسن داوڑ نے دی ہیں جب کہ اس گانے میں بھی اذان سمیع خان سمیت دیگر موسیقاروں نے ان کا ساتھ دیا ہے۔

اذان سمیع خان کے مذکورہ ایلبم 'میں تیرا' میں مجموعی طور پر 8 گانے شامل ہیں اور انہوں نے ایلبم کا پہلا گانا فروری 2021 میں جاری کیا تھا اور اب جلد ہی دوسرے گانے کو ریلیز کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اذان سمیع کے گانے 'میں تیرا' کا نیا ریکارڈ

پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ موسیقار ایلبم کے باقی تمام گانے ایک ساتھ ریلیز کریں گے تاہم اب خبریں ہیں کہ وہ باقی تمام گانے ترتیب وار ریلیز کریں گے۔

اذان سمیع کی ایلبم میں 'ماہیا'، 'ڈھولنا'، 'جادوگری'، 'عاشقی'، 'اک لمحہ'، 'میرے سجنا رے' اور دیگر شامل ہیں۔

اذان سمیع کے اس میوزک ایلبم میں دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024