• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں گھسیٹا جارہا ہے، مشال خان

شائع May 5, 2021 اپ ڈیٹ May 6, 2021
ماضی میں مشال خان اور علی انصاری کے درمیان تعلقات تھے—فائل فوٹو: فیس بک
ماضی میں مشال خان اور علی انصاری کے درمیان تعلقات تھے—فائل فوٹو: فیس بک

’سنو چندا، میرے ہمدم، خاص اور تھوڑا سا حق‘ سمیت دیگر ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ بعض لوگ بلا وجہ انہیں علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں گھسیٹ رہے ہیں۔

اداکار علی انصاری اور صبور علی نے رواں ماہ یکم مئی کو منگنی کی تھی، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔

دونوں کی منگنی کے بعد مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے مشال خان کے علی انصاری سے تعلقات سے متعلق کمنٹس کیے، جس پر اداکارہ نے بھی خاموشی توڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی منگنی

مشال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ بعض لوگ انہیں صبور اور علی انصاری کی منگنی کے معاملے میں زبردستی شامل کررہے ہیں۔

مشال خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ انہیں معاملے میں گھسیٹا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
مشال خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ انہیں معاملے میں گھسیٹا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

مشال خان نے اس عمل کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ جوڑے کی خوشیوں کے وقت میں بیکار کی باتوں میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ کچھ لوگ شوبز جوڑے کی منگنی کے معاملے میں مجھے زبردستی گھسیٹ رہے ہیں اور لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: منگنی کے بعد علی انصاری کا صبور علی کے لیے جذباتی پیغام

مشال خان نے علی انصاری اور صبور علی کو منگنی پر مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی لوگوں سے کہا کہ انہیں دوسروں کی خوشی کو یوں خراب نہیں کرنا چاہیے۔

تاہم مشال خان نے یہ واضح نہیں کیا کہ لوگ ایسا کیوں کررہے ہیں؟

صبور اور علی انصاری نے یکم مئی کو منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
صبور اور علی انصاری نے یکم مئی کو منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے لوگوں کی جانب سے ان سے متعلق کہی گئی باتوں کے اسکرین شاٹ بھی شیئر نہیں کیے۔

واضح رہے کہ صبور علی سے منگنی سے قبل علی انصاری کے مشال خان سے تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں تاہم دونوں نے کبھی بھی اس حوالے سے کھل کر بات نہیں کی تھی۔

دونوں کے درمیان 2019 سے اکتوبر 2020 تک تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں اور اکتوبر 2020 میں مشال خان نے ایک انٹرویو میں علی انصاری سے تعلقات ختم ہونے کے معاملے پر بات کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

مشال خان نے علی انصاری سے تعلقات ختم ہونے کے سوال پر کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کر سکتیں اور انہیں افسوس ہے کہ وہ مذکورہ معاملے پر کھل کر بات نہیں کر رہیں، جس پر انہوں نے مداحوں سے معذرت بھی کی تھی۔

اداکارہ نے محض ایک جملہ کہا تھا کہ اب ان کے درمیان تعلقات نہیں ہیں مگر وہ اس معاملے پر کھل کر بات نہیں کر سکتیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024