• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حمل سے لاعلم خاتون کے ہاں دوران پرواز بچے کی پیدائش

شائع May 4, 2021
— فوٹو بشکریہ ہوائی پیسیفک ہیلتھ
— فوٹو بشکریہ ہوائی پیسیفک ہیلتھ

ویسے ایسا ہوتا تو بہت کم ہے مگر طیارے میں بچوں کی پیدائش کے واقعات کبھی کبھار سامنے آجاتے ہیں۔

مگر ایسا کبھی سننے میں نہیں آیا کہ ایک خاتون جس کو علم ہی نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے، نے پرواز کے دوران بیٹے کو جنم دیا۔

ایسا واقعہ امریکا میں پیش آیا تھا۔

لیوینیا لیوی مونگا نے 28 اپریل کو سالٹ لیک سٹی سے ہونولولو جارہی تھیں جب انہوں نے اپنے بیٹے ریمنڈ کو جنم دیا۔

بچے کی پیدائش کے بعد پتا چلا کہ خاتون 29 ہفتے کے حمل سے تھیں اور خوش قسمتی سے پرواز میں ریاست ہوائی سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر اور 3 ایسی نرسز سفر کررہی تھیں جو بچوں کے آئی سی یو میں خدمات سرانجام دیتی ہیں۔

لگ بھگ 7 گھنٹے کی اس طویل پرواز کے دوران ان چاروں نے لیوینیا کی مدد کی۔

نارتھ کنساس سٹی ہاسپٹل کی نرس لانی بام فیلڈ نے بتایا 'پرواز کے دوران ہم نے سنا کہ عملے کی جانب سے لوگوں سے طبی امداد کے لیے درخواست کی جارہی ہے، میں وہاں دیکھنے گئی کہ کیا ہوا ہے اور پھر میں نے خاتون کو دیکھا'۔

تینوں نرسز نے 3 گھنٹے سے زیادہ وقت ماں اور بچے کی نگہداشت کی اور ہونولولو پہنچنے پر ان دونوں کو ایک مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہوائی پیسیفک ہیلتھ فیملی میڈیسن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈیل گلین بھی اس پرواز میں موجود تھے اور انہوں نے لیوینیا لیوی مونگا کی مد کی تھی۔

ان کا کہنا تھا 'مریضہ بہت خوش قسمتی تھی کہ اسی پرواز میں بچوں کی نگہداشت کی ماہر 3 نرسز سفر کررہی تھیں، یہ زبردست ٹیم ورک تھا اور ہر ایک نے اکٹھے ہوکر خاتون کی مدد کی'۔

انہوں نے کہا کہ طیارے جیسے تنگ مقام پر ماں اور بچے کی نگہداشت کسی چیلنج سے کم نہیں تھی جبکہ بنیادی آلات بھی دستیاب نہیں تھے۔

درحقیقت انہوں نے جوتوں کے تسموں سے آنول کو کاٹا اور ایپل واچ سے نومولود کے دل کی دھڑکن کو مانیٹر کیا۔

— فوٹو بشکریہ ہوائی پیسیفک ہیلتھ
— فوٹو بشکریہ ہوائی پیسیفک ہیلتھ

ڈاکٹر گلین اور تینوں نرسوں نے لیوینیا لیوی مونگا اور ریمنڈ سے چند دن بعد ہسپتال جاکر بھی ملاقات کی۔

خاتون کو تو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے مگر ان کا بیٹا این آئی سی یو میں اس وقت تک رہے گا جب تک گھر جانے کے لیے تیار نہیں ہوجاتا۔

طیارے میں موجود ایک مسافر نے بچے کی پیدائش کے بعد عملے کی جانب سے ماں کو مبارکباد دینے کی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا جس کو اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

@juliabernice

It’s the ‘baby being born while we’re above the Pacific Ocean’ for me

♬ original sound - Julia Hansen

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024