• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’پوم پی پی‘ کورونا ویکسین کی حوصلہ افزائی کا گانا

شائع May 4, 2021
گانے کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
گانے کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

جنوب مشرقی ایشیائی ملک سنگاپور کی مقامی حکومت نے کورونا سے تحفظ کے لیے ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کے لیے منفرد گانا جاری کردیا۔

سنگاپور حکومت سمیت دیگر ممالک کی حکومتوں نے گزشتہ برس کورونا وائرس پھیلنے کے وقت لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کے لیے آمادہ کرنے کے لیے بھی گانے جاری کیے تھے۔

کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد جہاں مختلف ممالک کی حکومتوں نے منفرد طرز کے اشتہارات جاری کیے، وہیں مختصر دستاویزی فلمیں، ڈرامے، خصوصی ویڈیوز اور گانے بھی جاری کیے۔

اسی طرح سنگاپور حکومت نے گزشتہ برس کورونا وائرس کے دوران محفوظ رہنے کے حوالے سے بھی ایک گانا جاری کیا تھا۔

اور اب سنگاپور کی حکومت نے بھارتی پنجابی نژاد اداکار و گلوکار گرمیت سنگھ اور اداکارہ ارینے انگ سمیت دیگر اداکاروں و فنکاروں کی کاسٹ پر مبنی منفرد گانا جاری کردیا۔

گرمیت سنگھ کی آواز میں جاری کیے گئے گانے ’پوم پی پی‘ کو سنگاپورین انگریزی لہجے میں جاری کیا گیا ہے جب کہ گانے کی موسیقی ڈسکو اور تیز رکھی گئی ہے۔

’پوم پی پی‘ میں گرمیت سنگھ لوگوں کو کورونا سے تحفظ کی ویکسین لگوانے کے لیے ہدایت کرتے دکھائی دیے جب کہ اداکارہ ارینے انگ گانے میں گرمیت سنگھ سے کورونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹس سے متعلق پوچھتی دکھائی دیں۔

بعض لوگ پوم پی پی کی شاعری پر پریشان دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
بعض لوگ پوم پی پی کی شاعری پر پریشان دکھائی دیے—اسکرین شاٹ

گانے میں لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے لوگوں کی جانب سے جلد سے جلد ویکسینیشن کروانا لازمی ہے اور یہ کہ ویکسین کے اتنے زیادہ منفی اثرات نہیں ہیں، صرف ویکسین لگوانے سے تھوڑی سی خارش اور ہلکا سا درد یا بخار ہوسکتا ہے۔

گانے کے ریلیز ہوتے ہی گانا مقبول ہوگیا تاہم زیادہ تر لوگ گانے کے بول ’پوم پی پی‘ پر پریشان دکھائی دیے جس پر سنگاپور کے لوگوں نے واضح کیا کہ مذکورہ جملہ سنگاپورین انگریزی کا محاورہ ہے۔

لوگوں کے مطابق ’اسٹڈی: پوم پی پی‘ کا مطلب ایک ایسا شخص ہے جو مشکل حالات میں اپنے جذبات اور مشکلات پر قابو پاتے ہوئے مثبت طور پر کام جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہو۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024