• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

منگنی کے بعد علی انصاری کا صبور علی کے لیے جذباتی پیغام

شائع May 4, 2021
دونوں نے یکم مئی کو منگنی کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے یکم مئی کو منگنی کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

یکم مئی کو اداکارہ صبور علی سے منگنی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار علی انصاری نے منگیتر کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام لکھتے ہوئے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی کے خوبصورت دن اپنے پیاروں کے ساتھ گزاریں۔

علی انصاری اور صبور علی نے یکم مئی کو منگنی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد شوبز شخصیات نے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔

دونوں کی جانب سے منگنی کی تصدیق سے قبل دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں تاہم صبور علی کی جانب سے منگنی یا شادی کیے جانے کی چہ مگوئیاں تھیں۔

دونوں نے یکم مئی کو منگنی کے رشتے میں بندھ جانے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اب علی انصاری نے منگیتر صبور علی کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی منگنی

علی انصاری نے انسٹاگرام پر منگنی کے دوران کھچوائی گئی ایک تصویر شیئر کی، جس میں صبور علی کو جذباتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تصویر میں دونوں منگنی کے موقع پر جذباتی دکھائی دیے اور صبور علی چہرہ نیچے کرکے آبدیدہ انداز میں دکھائی دیں۔

علی انصاری نے مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے صبور علی کے لیے جذباتی پیغام میں لکھا کہ انہیں احساس ہے کہ وہ اپنی والدہ کو بہت یاد کر رہی ہیں۔

علی انصاری نے لکھا کہ خوشی کے موقع پر صبور علی کی آنکھوں میں آنسو اس بات کی گواہی ہیں کہ وہ اپنی والدہ کو کتنا یاد کر رہی ہیں اور ساتھ ہی اپنے جذباتی ہونے کے حوالے سے لکھا کہ اس موقع پر انہوں نے بھی اپنے والد کو یاد کیا۔

مزید پڑھیں: اہل خانہ اور دوست شادی کا مشورہ دیتے رہتے ہیں، صبور علی

علی انصاری نے مزید لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے والد اور صبور علی کی والدہ بہت ہی اچھی جگہ ہوں گے لیکن خوشی کے موقع پر ان کی یاد نے انہیں ان کی کمی کا احساس دلایا۔

ساتھ ہی اداکار نے پوسٹ میں مداحوں کو بھی مشورہ دے ڈالا کہ وہ زندگی کے خوشی اور خوبصورتی کے دن اپنے پیاروں کے ساتھ گزاریں اور اپنے پیاروں کی قدر کریں۔

علی انصاری کی تصویر پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے والد اور صبور علی کی والدہ کے لیے دعائیں بھی کیں۔

اگرچہ دونوں نے تین دن قبل منگنی کی تصدیق کی تھی تاہم دونوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کب تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن شوبز کی دنیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر رواں سال کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’منگنی پر یقین نہیں رکھتی، کروں گی تو سیدھا شادی کروں گی، صبور علی

منگنی سے چند ہفتے قبل مارچ میں صبور علی نے احسن خان کے شو میں اعتراف کیا تھا کہ ان پر خاندان کی جانب سے جلد شادی کرنے کا دباؤ ہے اور دوست بھی انہیں شادی کا مشورہ دیتے رہتے ہیں۔

اسی پروگرام میں صبور علی نے بتایا تھا کہ وہ کہیں بھی رشتے کے لیے ٹرالی لے کر نہیں گئیں بلکہ دوسرے لوگ ان کے ہاں ٹرالی لے کر آئے ہیں تاہم انہوں نے علی انصاری کا ذکر نہیں کیا تھا۔

.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024