• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

شائع May 2, 2021
یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی 28 دسمبر 2019 کو ہوئی تھی
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی 28 دسمبر 2019 کو ہوئی تھی —فائل فوٹو: انسٹاگرام

2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو اس حوالے سے بتایا۔

میزبان و اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اقرا عزیز کے ساتھ تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا اقرا عزیز اُمید سے ہیں؟

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس مرتبہ تو اس کی کرم نوازی بے مثال ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب اقرا عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر حسین کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں جولائی 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں احسن خان کے شو میں جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اقرا عزیز نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ ’اس خوشخبری کا علم صرف خدا کو ہے کہ وہ کب ہمیں اس لائق بناتے ہیں‘۔

اسی سوال پر یاسر حسین نے بھی کہا تھا کہ جب خدا چاہیں گے تو وہ مداحوں کو بھی خوشخبری سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقاریب کا آغاز

تاہم جوڑے کے سوال پر احسن خان نے یاسر حسین کو ٹوکتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اہلیہ کو درست جواب دینے سے روکا۔

احسن خان نے وضاحت کی تھی کہ ان کے خیال میں شاید اقرا عزیز یہ جواب دینے والی تھیں کہ وہ جلد مداحوں کو خوشخبری سنائیں گی، جس پر دونوں اداکاروں نے نفی میں جواب دیا۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین سے جلد شادی کیوں کی؟ اقرا عزیز نے راز بتادیا

احسن خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جوڑے کو متنبہ کیا تھا کہ وہ 8 یا 9 ماہ بعد پروگرام کا یہ والا کلپ نکال کر لوگوں کو دکھائیں گے کہ انہوں نے ان کے شو میں انکار کیا تھا اور اب یہ بات ہوگئی، جس پر دونوں اداکار ہنس پڑے تھے۔

خیال رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی 28 دسمبر 2019 کو ہوئی تھی اور انہوں نے جولائی 2019 کو کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز شو کے دوران منگنی کی تھی۔

یاسر حسین نے شو کے دوران اقرا عزیز کو منگنی کی پیش کش کی تھی، جسے اداکارہ نے قبول کیا تھا، بعد ازاں دونوں نے شو کے دوران کیمروں کے سامنے ایک دوسرے کو بوسہ بھی دیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024