میانمار میں کورونا، سیاسی انتشار کے باعث غربت بڑھ جائے گی، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے کورونا وائرس اور سیاسی انتشار کے باعث میانمار میں غربت میں اضافے کی پشگوئی کردی۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ میانمار میں آئندہ برس کورونا وائرس کی وبا اور سیاسی افراتفری کے باعث ملک کی نصف آبادی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا کہ 2005کے بعد سے ملک میں غربت کی موجودہ سطح کبھی سامنے نہیں آئی اور معیشت کو دیوالیہ ہونے کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔