• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی اداکار رندھیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

شائع April 30, 2021
انہیں کوکیلا بین امبانی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے— فائل فوٹو:انڈین ایکسپریس
انہیں کوکیلا بین امبانی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے— فائل فوٹو:انڈین ایکسپریس

بھارت کے سینئر اداکار رندھیر کپور کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال میں داخل ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رندھیر کپور نے گزشتہ شب اپنی صحت سے متعلق بتایا تھا اور کہا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی روزنامے سے گفتگو میں رندھیر کپور نے کہا کہ 'میں نہیں جانتا کہ مجھے کورونا وائرس کیسے لگا، میں حیران ہوں'۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ '5 افراد پر مشتمل میرے عملے کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے انہیں بھی اپنے ساتھ کوکیلا بین امبانی ہسپتال میں داخل کرایا ہے'۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ اداکار گووندا بھی کورونا وائرس سے متاثر

رندھیر کپور نے بتایا کہ کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لگوانے کے باوجود ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔

— فائل فوٹو:انسٹاگرام
— فائل فوٹو:انسٹاگرام

انہوں نے علامات سے متعلق بتایا کہ 'مجھے کچھ کپکپی محسوس ہوئی اور میں نے فیصلہ کیا کہ محفوظ ہونا بہتر ہے لہذا میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا لیکن میں ٹھیک ہوں'۔

اداکار نے کہا تھا کہ 'مجھ میں زیادہ علامات ظاہر نہیں ہوئیں، مجھے سانس لینے میں مشکل نہیں ہورہی اور مجھے آئی سی یو یا آکسیجن کی ضرورت نہیں'۔

رندھیر کپور نے کہا تھا کہ انہیں بخار تھا جو بعد میں اتر گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف سمیت 3 بولی وڈ فنکاروں میں کووڈ 19 کی تشخیص

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ببیتا اور بیٹیوں کرشمہ اور کرینہ کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا جن کے نتائج منفی آئے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز کوکیلا بین ہسپتال کے ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا تھا کہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔

— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

ڈاکٹر نے کہا تھا کہ انہیں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن تشویش کی کوئی بات نہیں '۔

بعدازاں آج ہندوستان ٹائمز کی علیحدہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رندھیر کپور کو کوکیلا بین امبانی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار پریش راول بھی کورونا وائرس کا شکار

رندھیر کپور کو کورونا وائرس سے متعلق دیگر ٹیسٹس کے لیے آئی سی یو منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا عملہ ان کا بہت زیادہ خیال رکھ رہا ہے، میں ٹینا امبانی کا بہت مشکور ہوں، ہر چیز کنٹرول میں ہے۔

فلم ساز راج کپور کے بڑے بیٹے رندھیر کپور 'کل آج اور کل'، 'جیت'، 'ہمراہی'، 'جوانی دیوانی' اور 'رام پور کا لکشمن' جیسی فلموں کے باعث جانے جاتے ہیں۔

وہ 2014 مین ریلیز ہونے والی فلم 'سپر نانی' میں آخری مرتبہ بڑی اسکرین پر نظر آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024