• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

حکومت نے ساڑھے 7 ہزار روپے والے انعامی بونڈز ختم کردیے

شائع April 30, 2021
بونڈ کو اضافی رقم دے کر زیادہ مالیت کے رجسٹرڈ بونڈز میں تبدیل کیا جاسکے گا — فائل فوٹو / آن لائن
بونڈ کو اضافی رقم دے کر زیادہ مالیت کے رجسٹرڈ بونڈز میں تبدیل کیا جاسکے گا — فائل فوٹو / آن لائن

حکومت نے ساڑھے 7 روپے مالیت کے انعامی بونڈز فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بونڈ کو اضافی رقم دے کر زیادہ مالیت کے رجسٹرڈ بونڈز میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے نیشنل پرائز بونڈز رولز 1999 کے رول 4 کے سب رول ایک کے تحت ساڑھے 7 ہزار مالیت کے قومی انعامی بونڈز کی خرید و فروخت فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ساڑھے 7 ہزار کے بونڈز اب سے فروخت نہیں کیے جاسکیں گے اور 31 دسمبر 2021 کے بعد کیش نہیں ہوں گے، تاہم انعام جیتنے والے اس تاریخ سے مستثنیٰ ہوں گے جن پر رول کے سب رول 2 کے بجائے رول 15 کا اطلاق ہوگا۔

ساڑھے 7 ہزار مالیت کا بونڈ رکھنے والوں کے پاس اسے تبدیل یا کیش کرانے کے تین طریقے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز بند کردیے

پہلے طریقے میں بونڈز کو اضافی رقم ادا کرکے اسٹیٹ بینک کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر اور چھ کمرشل بینکوں نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح لمیٹڈ سے 25 ہزار اور 40 ہزار مالیت کے رجسٹرڈ پریمیئم پرائز بونڈز میں تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔

دوسرے طریقے میں یہ بونڈز اسٹیٹ بینک کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر، مجاز کمرشل بینکوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز کے ذریعے اسپیشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس میں تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔

تیسرے طریقے میں ان بونڈز کو بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرکے اسٹیٹ بینک کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر، مجاز کمرشل بینکوں کی شاخوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز کے بچت اکاؤنٹس کے ذریعے کیش کروایا جاسکے گا۔

نوٹی کیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ساڑھے 7 ہزار والے بونڈ کی مزید قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔


یہ خبر 30 اپریل 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024