• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سمجھ نہیں آتا کہ لوگ علیحدگی پر روتے کیوں ہیں، جویریہ عباسی

شائع April 29, 2021
جویریہ عباسی نے 1997میں اداکار اور ہدایت کار شمعون عباسی سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
جویریہ عباسی نے 1997میں اداکار اور ہدایت کار شمعون عباسی سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستانی ڈراموں میں مختلف مضبوط کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جویریہ عباسی کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ لوگ علیحدگی پر روتے کیوں ہیں، اگر ایسا ہوگیا تو اپنی زندگی جیئیں۔

فسچیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں جویریہ عباسی نے بیٹی کا تنہا پالنے کے تجربے سے متعلق گفتگو کی اور اس دقیانوسی سوچ کو رد کیا کہ سنگل مدرز کو ہمیشہ چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہوتا ہے اور وہ بچوں کو اکیلے نہیں پال سکتیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ ہر کوئی یہ کیوں کہتا ہے کہ سنگل مدر ہونا مشکل ہے، یہ ایک بہت پُرجوش چیز ہے'۔

مزید پڑھیں: جویریہ عباسی نے سعدیہ امام کو جانی دشمن کیوں ٹھہرا دیا؟

جویریہ عباسی نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں یہ مانا جاتا ہے کہ شوہر ہونا ضروری ہے اور بچے مرد ہی پالے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں ایک اداکارہ ہوں، اچھا کماتی ہوں، میرا طرز زندگی بہت اچھا ہے، میں جو بھی کماتی ہوں الحمداللہ اس سے اپنی اولاد کو ایک اچھی زندگی دے سکتی ہوں، مجھے مرد کی ضرورت نہیں ہے'۔

جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو بہت اچھے سے پالا ہے، میری بیٹی بہت اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'وہ کام کررہی ہے، میں بہت خوش ہوں کہ وہ ایک تعلیم یافتہ لڑکی ہے، آپ کو زندگی میں اور کیا چاہیے ہوتا ہے'۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'میں اس سے بہتر نہیں کرسکتی تھی اور میں نے اپنی بہترین کوشش کی ہے۔

انہوں نے پھر خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تلقین کی کہ وہ ایک برے تعلق کو چھوڑنے کے روشن راستوں کی جانب دیکھیں۔

جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ علیحدگی پر روتے کیوں ہے، اگر ایسا ہوگیا ہے تو اس پر رونا بند کریں'۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'میں یہ نہیں کہہ رہی کہ شادی نہیں کرنی چاہیے یا شوہر سے الگ ہوجانا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسا ہوگیا ہے تو اپنی زندگی جیئیں'۔

یہ بھی پڑھیں: دانیال ظفر 'تانا بانا' سے چھوٹی اسکرین پر ڈیبیو کیلئے تیار

جویریہ عباسی نے کہا کہ' اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے کہ آپ ایک برے تعلق کو چھوڑ کر خود سے تعلق بنائیں اور اپنی زندگی جیئیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اپنے والدین، بہن بھائیوں، شریک حیات، بچوں کے ساتھ تعلقات بناتے ہیں لیکن کبھی بھی خود سے تعلق نہیں بناتے ہیں، جب ایک انسان حقیقت میں خود کو تلاش کرلیتا ہے، اپنے آپ کو سمجھتا ہے تو زندگیز زیادہ آسان ہوجاتی ہے'۔

جویریہ عباسی نے 1997میں اداکار اور ہدایت کار شمعون عباسی سے شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے، جو اپنی والدہ اداکارہ جویریہ عباسی کے ساتھ رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024