• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں 'جعلی پولیس مقابلے' کے خلاف شہریوں کا احتجاج

پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم 
 کی شناخت نہیں ہوسکی — فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے خلاف شہریوں نے پرانی سبزی منڈی کے سامنے احتجاج کرکے مرکزی شاہراہ بلاک کردی تاہم بعد ازاں مظاہرین منتشر ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اے ایس آئی غلام وسیم کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کو ہلاک اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس مقابلہ، 5 مشتبہ ڈاکو ہلاک

ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے یونیورسٹی روڈ پر پرانی سبزی منڈی کے پاس لاشیں سڑک پر رکھ کر جعلی پولیس مقابلے کے خلاف احتجاج کیا۔

انہوں نے پولیس کی مسلح کارروائی کو جعلی پولیس مقابلہ قرار دیا۔

احتجاج کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر اور اطراف کے عللاقوں میں گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی اور طویل قطاریں لگ گئیں۔

اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی احتجاج کے مقام پر پہنچی اور مظاہرہ ختم کرانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری رکھنے پر اصرار کیا بعد ازاں دھرنا ختم کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس ’پولیس مقابلہ‘: کراچی پولیس چیف ودیگر افسران عدالت طلب

مزید بتایا گیا کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

علاوہ ازیں جیوز نیوز کے مطابق واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ان پر تشدد بھی کیا گیا جس کے بعد پولیس کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں پولیس کی ہوائی فائرنگ کے ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اور یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے ملزمان پر فائرنگ کی اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کو سر میں گولیاں ماری گئی تھیں۔

اے ایس آئی غلام وسیم نے گزشتہ رات پیش آنے والے مبینہ پولیس مقابلے کے حوالے سے کہا تھا کہ مسلح ملزمان منشیات فروش تھے اور ان کے ساتھ پولیس مقابلہ پی آئی بی کالونی میں صوفیہ گراؤنڈ کے قریب پیش آیا۔

غلام وسیم نے بتایا تھا کہ مشتبہ ملزمان کی شناخت عامر، بلال، مسعود کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:کراچی: مبینہ جعلی پولیس مقابلے پر ایس ایچ کو نوٹس جاری

پولیس کے مطابق مسلح مقابلے میں عامر اور بلال ہلاک ہو گئے تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول برآمد کی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024