• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اس آسان سی ترکیب سے گھر میں اسپرنگ رول بنائیں

شائع April 28, 2021
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

رمضان میں افطاری کے دوران پکوڑے، سموسے، رولز، چاٹ، دہی بڑے یہ سب ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ کوئی اور کھانے کی ڈش زیادہ پسند نہیں کی جاتی۔

یہاں اسپرنگ رول بنانے کی ترکیب بیان کی جارہی ہے جو باآسانی گھر میں تیار کیے جاسکتے ہیں۔

اجزا

بندگوبھی-ایک پاؤ (لمبائی میں باریک کاٹ لیں)

گھی- دو کھانے کے چمچے

پیاز- ایک عدد (باریک کاٹ لیں)

چکن-ایک پاؤ (ابال کر ریشے کر لیں)

ہری مرچ-4 سے 6 عدد

نمک-ایک چائے کا چمچ

ادرک -2 کھانے کے چمچ (لمبائی میں کٹی ہوئی)

گھی- ڈیپ فرائنگ کے لیے (حسب ضرورت)

چینی-ایک چائے کا چمچ

سویا ساس- 3 سے 4 کھانے کے چمچ

رول کی پٹیاں- 12 عدد

ترکیب

گھی گرم کر یں اور اس میں چکن کے ریشے فرائی کر یں۔

پھر سبزیاں ڈال کر تھوڑا سا فرائی کر کے نکال لیں اور چکن، سبزیوںاور مصالحے کو مکس کر لیں۔

رول پٹی میں فلنگ ڈال کر چپکادیں۔

اب اسپرنگ رولز کو ڈیپ فرائی کر یں ور گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں۔

مزیدار اسپرنگ رولز کو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024