• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹوئٹر میں کووڈ 19 ویکسینز فیکٹ باکس کا اضافہ

شائع April 28, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں صارفین کے لیے کووڈ 19 ویکسینز فیکٹ باکس کو صارفین کی ٹائم لائن کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ صارفین کی ٹائم لائن کے اوپر کووڈ 19 ویکسینز کی تفصیلات دیکھی جاسکیں گی۔

ان تفصیلات میں لوگوں کو ویکسینز کے محفوظ ہونے اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ تفصیلات طبی ماہرین کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

کمپنی نے ٹوئٹ میں بتایا 'کووڈ 19 ویکسینیشن اب عام ہوتی جارہی ہے، تو اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے ضروری سمجھا کہ آپ کے ملک میں ویکسین کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا جائے'۔

یہ اقدام دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے ملتا جلتا ہے۔

اس سے قبل یوٹیوب نے بھی 27 اپریل کو کووڈ 19 ویکسین پی ایس ایز کو نشر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان ویڈیوز میں ایسی تمام چیزوں کو ہائی لائٹ کیا جائے گا جو لوگ وبا کے خاتمے کے بعد جاننا چاہتے ہوں گے۔

دوسری جانب فیس بک کی جانب سے نوٹیفکیشنز کے ذریعے لوگوں کو اس وقت آگاہ کیا جائے گا جب اس علاقے میں تمام بالغ افراد کے لیے ویکسینیشن کو اوپن کردیا جائے گا۔

کمپپنی کی جانب سے فی الحال یہ فیچر امریکا میں دستیاب ہے مگر جلد دیگر ممالک تک اسے توسیع دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024