• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلیگ میٹنگ کے بعد پاک ۔ افغان سرحد کھول دی گئی

شائع April 28, 2021
پاکستان، ایران کے ساتھ ملنے والی سرحد پر بھی باڑ لگا رہا ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی
پاکستان، ایران کے ساتھ ملنے والی سرحد پر بھی باڑ لگا رہا ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد چمن بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحد کے قریب گاؤں میں باڑ لگانے پر اعتراض کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحد بند کردی تھی۔

پاکستان، دو سال سے زائد عرصے سے افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگا رہا اور اس پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی کام آئندہ چند ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان، ایران کے ساتھ ملنے والی سرحد پر بھی باڑ لگا رہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ افغان بارڈر انتظامیہ نے ایک مرتبہ پاکستان کی جانب سے قلی لقمال کے علاقے میں باڑ لگانے پر اعتراض کیا تھا اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد دونوں اطراف سے سرحد بند کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر 182 کلومیٹر پر باڑ لگانے کا کام مکمل

سرحد بند ہونے کے بعد افغان ٹرانزٹ تجارت اور نیٹو سپلائی سمیت ہر طرح کی ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔

سرحد کی بندش سے معمول کے مطابق سرحد عبور کرنے والے دونوں ممالک کے لوگ بھی متاثر ہوئے تھے۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ 'سرحد دوسرے روز بھی دو گھنٹے بند رہی تھی تاہم فلیگ میٹنگ میں مذاکرات کے بعد سرحد دوبارہ کھول دی گئی'۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے افغان انتظامیہ کو پہلے ہی باڑ لگانے سے آگاہ کردیا تھا کیونکہ وہ دونوں اطراف سے ہر قسم کی غیر قانونی بارڈر کراسنگ روکنا چاہتا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیااللہ لانگو کے مطابق سرحد پر باڑ لگانے کے بعد تخریبی کارروائیوں میں کمی آئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024