• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا کیسز میں اضافہ: ایران نے جزوی طور پر سرحد بند کردی

شائع April 28, 2021
تفتان بارڈر پر امیگریشن گیٹ بدھ (آج) کو غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوجائے گا — فائل فوٹو / آئی ایس پی آر
تفتان بارڈر پر امیگریشن گیٹ بدھ (آج) کو غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوجائے گا — فائل فوٹو / آئی ایس پی آر

ایرانی انتظامیہ نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تفتان بارڈر پر امیگریشن گیٹ بدھ (آج) کو غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوجائے گا۔

تفتان سے لیویز فورس کے افسر نے ڈان کو بتایا کہ ایرانی حکام نے تفتان کی مقامی انتظامیہ کو اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں، پاک ایران سرحد 'عارضی طور پر' بند

انہوں نے کہا کہ تفتان اور میر جاویح سرحد پر ہجرت کا عمل رُک جائے گا تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں گی۔

لیویز فورس کے افسر نے واضح کیا کہ تفتان بارڈر پر صرف ایرانی ڈرائیورز کو ان کی گاڑیوں کے ہمراہ عارضی طور پر داخلے اور واپسی کے لیے کلیئرنس دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024