• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

بہترین سیلفی کیمرے والے یہ نئے فونز آپ کو ضرور پسند آئیں گے

شائع April 27, 2021
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو کی وی سیریز کو بہترین سیلفی کیمرے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

درحقیقت ویوو وی سیریز میں ہی پہلی بار 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا تھا جس کے بعد اب ہر کمپنی کی جانب سے ایسا کیا جارہا ہے۔

اب ویوو وی 21 سیریز کے 3 اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے گئے ہیں جن میں وی 21، وی 21، وی 21 فائیو جی اور وی 21 ای شامل ہیں۔

وی 21 اور وی 21 فائیو جی تو ایک جیسے ہیں تاہم وی 21 ای کچھ مختلف ہے۔

وی 21 اور وی 21 فائیو جی میں فرنٹ پر 44 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جس میں او آئی ایس بھی موجود ہے جو فرنٹ کیمروں میں نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ ایکسٹرا اسموتھ نس کے لیے ای آئی ایس کا فیچر بھی کیمرے کا حصہ ہے جبکہ 3 ایل ای ڈیز بھی فریم میں موجود ہیں جو تاریکی میں تصاویر لینے کو مدد فراہم کرتی ہیں۔

اسی طرح اے آئی نائٹ پورٹریٹ موڈ کے ساتھ آٹوفوکس جیسا فیچر بھی اس کیمرے کا حصہ ہے جو اکثر فلیگ شپ فونز میں بھی نہیں ہوگا۔

وی 21 ای میں بھی 44 میگا پپکسل سیلفی کیمرا آٹوفوکس کے ساتھ دیا گیا ہے تاہم اس میں او آئی ایس سستم مووجد نہیں جبکہ ڈوئل ایل دی دی فلیش بھی اس سیٹ اپ کا حصہ نہین۔

تینوں فونز میں بیک پر ایک طرح کا 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس سیٹ اپ میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس میں او آئی ایس سسٹم موجود ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

کمپنی کے مطابق فرنٹ اور بیک کیمروں کو اسپلٹ اسکرین وی لاگز کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تینوں میں 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے، وی 21 اور وی 21 فائیو جی میں ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ جبکہ وی 21 ای میں ایچ ڈی آر 10 سپورٹ موجود ہے۔

وی 21 اور وی 21 فائیو جی میں ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر موجود ہے جبکہ وی 21 ای میں اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

تینوں فونز میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہیں جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ فونز میں ایسا ریم فیچر دیا گیا ہے جس سے سسٹم ایسے کام کرتا ہے جیسے اس میں 11 جی بی ریم موجود ہے۔

وی 21 سیریز کو سب سے پہلے ملائیشیا میں متعارف کرایا گیا ہے جہاں وی 21 اور وی 21 ای صارفین کو دستیاب ہوں گے، تاہم 5 جی ماڈل وہاں فروخت کے لیے پیش نہیں ہوگا۔

وی 21 کی قیمت 1600 ملائیشین رنگٹ (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ وی 21 ای 1200 رنگٹ (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024