ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیر صحت خیبر پختونخوا کےخلاف مقدمہ
پشاور انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
ایف آئی آر میں مقامی ریسٹورنٹ کے مالک اور منیجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پشاور احتشام الحق نے بتایا کہ تیمور جھگڑا نے مقامی ریسٹورنٹ میں درجن بھر افراد کے ہمراہ افطار ڈنر کیا تھا، افطار ڈنر کے لیے شرکا کھانا خود ساتھ لائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی ریسٹورنٹ کو مستقل طور پر سیل کردیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر افطار ڈنر کے تصاویر شیئر ہونے کے بعد انتظامیہ نے بروقت کاروائی کی۔