جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر فورٹیئن کا قبول اسلام
جنوبی افریقہ کے نوجوان باؤلر بیون فورٹیئن نے شادی کے روز ہی اسلام قبول کرلیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک ٹیکر کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی جانب سے ایک ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے باؤلر نے فورٹیئن نے حال ہی میں شادی کی تھی اور اب اسلام قبول کرلیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر نے شادی کے بعد 25 اپریل 2021 کوصبح اسلام قبول کرکے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا اور اسلامی نام عماد رکھ لیا ہے۔
نوجوان کرکٹ کی شادی بھی آج ہی ہوئی تھی اور ان کی دلہن کا نام میشکے ایسن ہے اور شادی کی تقریب افطار کے بعد رکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فورٹیئن نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں تصویر بھی جاری کی اورکہا کہ میں نے رمضان کے مقدس مہینے میں شہادت دی ہے اور عماد نام رکھا ہے۔
ان کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ 'بیورن فورٹیئن نے الحمداللہ، ماہ رمضان کے دوران گزشتہ شب اسلام قبول کیا، انہوں نے نام عماد منتخب کیا ہے اور اس پر فخر ہے'۔
خیال رہے کہ کرکٹر نے پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی تھی جبکہ ان سے قبل بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے فاسٹ باؤلر وین پارنیل نے بھی اسلام قبول کیاتھا۔
فورٹیئن نے16 اپریل کو پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 گیندوں پر 8 رنز بنائے تھے اور 3 اوور کا باؤلنگ اسپیل کیا تھا۔
انہوں نے 26 رنز دے کر ان فارم بلے باز محمد رضوان کی قیمتی بھی حاصل کی تھی تاہم میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے کامیابی ملی تھی۔